منتخب غزلیں

لاؤ اک سجدہ کروں عالمِ بدمستی میں لوگ کہتے ہیں کہ…

لاؤ اک سجدہ کروں عالمِ بدمستی میں
لوگ کہتے ہیں کہ ساغر کو خدا یاد نہیں
…………
ساغرؔ_نظامی کا یومِ ولادت
21؍دسمبر 1905
نام صمد_یار_خاں اور تخلص ساغرؔ تھا۔ 21؍دسمبر 1905ء کو علی گڑھ میں پیدا ہوئے۔ خواجہ حسن نظامی سے بیعت تھے اس لیے ساغر نظامی مشہور ہوئے۔ اردو اور فارسی کی تعلیم گھر پر ہوئی۔ انگریزی کی تعلیم گورنمنٹ اسکول علی گڑھ اور ایم اے او کالج علی گڑھ میں ہوئی۔ ساحرؔ اکبر آبادی اور سیمابؔ اکبرآبادی کے شاگرد تھے۔ 1947ء کے بعد وہ بمبئی میں فلمی دنیا سے متعلق رہے۔ بھارت گورنمنٹ نے انھیں قومی اعزاز ’’پدما بھوشن‘‘ سے نوازا۔
27؍فروری 1984ء کو نئی دہلی میں انتقال کرگئے۔
منتخب اشعار
وہ مری خاک نشینی کے مزے کیا جانے
جو مری طرح تری راہ میں برباد نہیں

سجدے مری جبیں کے نہیں اس قدر حقیر
کچھ تو سمجھ رہا ہوں ترے آستاں کو میں

گیسو کو ترے رخ سے بہم ہونے نہ دیں گے
ہم رات کو خورشید میں ضم ہونے نہ دیں گے

کافر گیسو والوں کی رات بسر یوں ہوتی ہے
حسن حفاظت کرتا ہے اور جوانی سوتی ہے

آنکھ تمہاری مست بھی ہے اور مستی کا پیمانہ بھی
ایک چھلکتے ساغر میں مے بھی ہے مے خانہ بھی

یہی صہبا یہی ساغر یہی پیمانہ ہے
چشمِ ساقی ہے کہ مے خانے کا مے خانہ ہے

خراماں خراماں معطر معطر
نسیم آ رہی ہے کہ وہ آ رہے ہیں

ڈھونڈھنے کو تجھے او میرے نہ ملنے والے
وہ چلا ہے جسے اپنا بھی پتا یاد نہیں

تخلیق اندھیروں سے کئے ہم نے اجالے
ہر شب کو اک ایوانِ سحر ہم نے بنایا

تیرے نغموں سے ہے رگ رگ میں ترنم پیدا
عشرتِ روح ہے ظالم تری آواز نہیں

سیلابِ تبسم سے درمانِ جراحت کر
ٹکڑے دل بسمل کے آلودۂ خوں کب تک

گل اپنے غنچے اپنے گلستاں اپنا بہار اپنی
گوارا کیوں چمن میں رہ کے ظلم باغباں کر لیں

نظرِ کرم کی فراوانیوں پہ پڑتی ہے
پھر اپنے دامنِ خاکی کو دیکھتا ہوں میں

حسن نے دستِ کرم کھینچ لیا ہے کیا خوب
اب مجھے بھی ہوس لذتِ آزار نہیں

وہ سوالِ لطف پر پتھر نہ برسائیں تو کیوں
ان کو پروائے شکست کاسۂ سائل نہیں

تو یہ نہ سمجھ للہ کہ ہے تسکین ترے دیوانوں کو
وحشت میں ہمارا ہنس پڑنا دراصل ہمارا رونا ہے

یوں نہ رہ رہ کر ہمیں ترسائیے
آئیے آ جائیے آ جائیے

حیرت سے تک رہا ہے جہانِ وفا مجھے
تم نے بنا دیا ہے محبت میں کیا مجھے

ہم آنکھوں سے بھی عرض تمنا نہیں کرتے
مبہم سا اشارہ بھی گوارا نہیں کرتے

لاکھوں کا سہارا ہے یہی جامِ سفالیں
ساغرؔ کو کبھی ساغرِ جم ہونے نہ دیں گے
…………………..


Related Articles

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/