منتخب غزلیں

( غیــر مطبــوعــہ ) مجبُـــوری میں وہ تیسرا ہوں…

( غیــر مطبــوعــہ )

مجبُـــوری

میں وہ تیسرا ہوں
جو خود کو گنہ گار محسوس کرنے پَہ مجبور ہوتا ہے
ہر واقعے میں
ہر اک حادثے کی جگہ پر
عجب امتحاں ہے
اگر چپ رہوں تو کبوتر کو کھا جائے ِبلّی
اڑا دوں
تو بلّی مجھے کوستی ہے
کہ میں نے اسے آج فاقہ کرایا
مِری ہار دونوں طرف سے ہے
اور وہ بھی اِس جنگ میں
جس سے میرا کوئی دور کا بھی تعلّق نہیں ہے
بَہ ظاہر

( شـــارِقؔ کیــفی )

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/