وڈیوز
ہنگامہ ہے کیوں برپا، "تھوڑا” سا جو لڑتے ہیں

ماروی سرمد اور حافط حمداللہ کی دورانِ پروگرام ذاتیات پہ حملے اور گالم گلوچ کی وہ کہانی جو دو دن سے زبانِ زدِ عام ہے۔۔۔
ماروی سرمد نے جے یو آئی (ف) کے مولانا حافظ حمد اللہ کے خلاف ٹی وی شو کےدوران دھمکانے اور نازیبا الفاظ استعمال کعنے کا مقدمے کی درخواست دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماروی سرمد نے مقدمے کی درخواست اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں جمع کرائی ہے جس میں انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ مولانا حافظ حمداللہ نے انہیں ڈرایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ٹی وی شو کی ویڈیو دیکھنے کے بعد مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا جس میں مذکورہ سینیٹر نے خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر سطحی زبان استعمال کی۔
آپ بھی دیکھئے اور دونوں کے بارے میں فیصلہ کیجئے۔
https://youtu.be/rMhJpm9G1LY