منتخب غزلیں

جب بھی تیری یادوں کا سلسلہ سا چلتا ہے اک چراغ بجھت…

جب بھی تیری یادوں کا سلسلہ سا چلتا ہے
اک چراغ بجھتا ہے اک چراغ جلتا ہے

شرط غم گساری ہے ورنہ یوں تو سایہ بھی
دور دور رہتا ہے ساتھ ساتھ چلتا ہے

سوچتا ہوں آخر کیوں روشنی نہیں ہوتی
داغ بھی ابھرتے ہیں چاند بھی نکلتا ہے

کیسے کیسے ہنگامے اٹھ کے رہ گئے دل میں
کچھ پتہ مگر ان کا آنسوؤں سے چلتا ہے

وہ سرود کیف آگیں سوز غم جسے کہیے
زندگی کے نغموں میں ڈھلتے ڈھلتے ڈھلتا ہے

(رسا چغتائی)

انتخاب :-: ابوالحسن، علی ندوی

Related Articles

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/