بلاگ

تبصرئہ کتب ،نام رسالہ: زرنگار (ادبی مجلہ )

(شمار نمبر 13-14،جنوری تا جون 2015ء)
مدیر اعلیٰ :ضیاء حسین ضیاء ،صفحات :480،قیمت 400روپے ۔ ناشر : زرنگار بک فائونڈیشن ۔پی 148۔عمران روڈ،خیابان کالونی، مدینہ ٹائون فیصل آباد
پاکستان میں کئی معیاری ادبی رسالے ادب کے بڑے مراکز لاہور اور کراچی سے شائع ہوتے ہیں اورکئی چھوٹے شہروں اور قصبوں سے ’’زرنگار‘‘ سہ ماہی رسالہ ہے جسے عالم وفاضل ادیب وشاعر علامہ ضیاء حسن ضیاء برسوں سے پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد سے شائع کرتے چلے آرہے ہیں ۔30جنوری کو فیصل آباد آرٹس کونسل میں ناز فاطمہ نے لاہور کی شاعر ہ ڈاکٹر عمرانہ مشتاق کے ساتھ شام رکھی تھی لاہور سے نواز کھرل ،محمد جمیل اور مَیں بھی ان کے ہمراہ فیصل آباد گئے۔اس تقریب کے بعد مَیں اپنے سہ ماہی ادبی رسالہ ’’خیال وفن‘‘ کے شبلی نمبر کے کچھ نسخے احباب کو دیے ۔علامہ ضیاء نے مجھے کہا کہ آپ ایک ادبی رسالہ شائع کرتے ہیں تو یہ لیجیے ہمارا ’’زرنگار‘‘بھی دیکھیں ۔مذکورہ ضخیم شمارے کا طائرانہ جائزہ میں نے وہیں لے لیا۔پھر واپسی کے سفر میں اسے جستہ جستہ دیکھا۔ اور پھر لاہور پہنچ کر دوروز اس کا مطالعہ کیا۔ علامہ ضیاء نے اس رسالے کے نام کے ساتھ یہ زریں الفاظ دیے ہوئے ہیں:روحِ ادب اور جمال ِحرف ومعانی کا استعارہ ۔۔۔اور واقعی یہ شمارہ دیکھا تو ان کی بات کا اعتبار آگیا ۔اس شمارے میں نثری وشعری تخلیقات کا ایک جہان آباد ملا۔ ریحانہ قمر (امریکہ )کا مفصل انٹرویو اس شمارے کا نمایاں ترین حصہ ہے، بیک ٹائٹل پر ریحانہ کی کتب کے ٹاٹیٹلز کے عکس دیے گئے ہیں ۔’’زرنگار ‘‘کے اس شمارے میں دو تہائی صفحات نثری اور ایک تہائی شعری کا وشوں کے لیے مختص ہیں ۔ فکری اور جمالیاتی اوصاف سے معمور یہ تحریریں ذہن ودل ونگاہ کو خوب خوب سیراب کرتی ہیں، اس کامیاب رسالے پر علامہ ضیاء اور ان کے معاونین کو دلی مبارکباد ۔اللہ کرے مرحلہ شوق نہ ہوطے۔۔۔۔

[button color=”orange” size=”medium” link=”http://” icon=”” target=”false”]تبصرہ نگار ممتاز راشد ؔلاہوری[/button]

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/