منتخب غزلیں

( غیــر مطبــوعــہ ) اتنے دن کہاں تھے تم ……. …

( غیــر مطبــوعــہ )

اتنے دن کہاں تھے تم …….

دیکھتے ہیں حسرت سے
بے شمار سیّارے
خواب ایک جیسے ہیں
دل کے اندرونے میں
توڑ پھوڑ جاری ہے
آنکھ کے تصرّف میں
صرف رنگ آتے ہیں
ذہن بن کے سیّارہ
نت نئے خلاؤں میں
کچھ تلاش کرتا ہے
اتنے دن کہاں تھے تم
ایسا تو نہیں کرتے
رابطے ضروی ہیں
دوریوں کے ہونے سے
قربتیں نہیں مرتیں
یہ حسین سیارہ
نام ہے زمیں اس کا
اس میں وہ بھی ہوتا ہے
جو کہیں نہیں ہوتا
جانے وانے کی باتیں
بھول کر یہیں رہ لو
صبح کوئی سیارہ
اس زمیں پے آئے گا
لے اُڑے گا تم کو اور
آسماں کے ماتھے پر
اپنے ساتھ رکّھے گا
تم ستارہ بن جانا
میں اندھیری راتوں میں
تم سے روشنی لے کر
سب دئے جلا دوں گا

( سلیـــــمؔ شہـــــــزاد )

— with Saleem Shahzad.

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/