افسانے
ایک ایک کرکے ، باری باری ، وہ ہمارے لیے ایک ہی انجام لکھتے رہتے ہیں، وہ ہم می…
ایک ایک کرکے ،
باری باری ،
وہ ہمارے لیے ایک ہی انجام لکھتے رہتے ہیں،
وہ ہم میں سے جس کا جسد چاہتے ہیں،
لٹکا یا بکھرا دیتے ہیں
اور ہم اپنی اپنی باری پر،
ایک بار خوش ہوتے
اور دوسری بار اشک بہاتے ہیں۔
ہم مسلمان ہیں،
اور وہ ہم میں سے جسے چاہتے ہیں مار دیتے ہیں۔
ایک زمانے سے ہم یہی اذیت سہہ رہے ہیں۔
اور جانے کب تک ہمیں یہی اذیت سہتے رہنا ہے۔
جتنے ہلکے اور جتنے سستے ہم کبھی نہ تھے۔
اتنے ہی ہلکے اور اتنے ہی سستے ہم ہو چکے ہیں۔
انا للہ وانا الیہ راجعون

یوسف_سراج
Source