یہ بزرگ میں ایک چھوٹا سا لڑکا ہوں۔ ایک بہت بڑے گھ…

یہ بزرگ
میں ایک چھوٹا سا لڑکا ہوں۔ ایک بہت بڑے گھر میں رہتا ہوں۔ زندگی کے دن کاٹتا ہوں۔ چونکہ سب سے چھوٹا ہوں اس لیے گھر میں سب میرے بزرگ کہلاتے ہیں۔ یہ سب مجھ سے بے انتہا محبت کرتے ہیں۔ انھیں چاہے اپنی صحت کا خیال نہ رہے ، میری صحت کا خیال ضرور ستاتا ہے۔ دادا جی کو ہی لیجیے۔ یہ مجھے گھر سے باہر نہیں نکلنے دیتے کیونکہ باہر گرمی یا برف پڑرہی ہے۔ بارش ہورہی ہے یا درختوں کے پتے جھڑرہے ہیں۔ کیا معلوم کوئی پتّہ میرے سر پر تڑاخ سے لگے اور میری کھوپڑی پھوٹ جائے۔ ان کے خیال میں گھر اچھا خاصا قید خانہ ہونا چاہیے۔ ان کا بس چلے تو ہر ایک گھر کو جس میں بچے ہوتے ہیں سنٹرل جیل میں تبدیل کرکے رکھ دیں۔ وہ فرماتے ہیں بچوں کو بزرگوں کی خدمت کرنا چاہیے۔ یہی وجہ ہے وہ ہر وقت مجھ سے چلم بھرواتے یا پاؤں دبواتے رہتے ہیں۔
دادی جی بہت اچھی ہیں۔ پوپلا منھ ، چہرے پر بے شمار جھریاں اور خیالات بے حد پرانے۔ ہر وقت مجھے بھوتوں جنوں اور چڑیلوں کی باتیں سنا سنا کر ڈراتی رہتی ہیں۔ ’’ دیکھ بیٹا مندر کے پاس جو پیپل ہے اس کے نیچے مت کھیلنا۔ اس کے اوپر ایک بھوت رہتا ہے۔ آج سے پچاس سال پہلے جب میری شادی نہیں ہوئی تھی میں اپنی ایک سہیلی کے ساتھ اس پیپل کے نیچے کھیل رہی تھی کہ یک لخت میری سہیلی بے ہوش ہوگئی۔ اس طرح وہ سات دفعہ ہوش میں آئی اور سات دفعہ بے ہوش ہوئی۔ جب اسے ہوش آیا تو اس نے چیخ کر کہا ’’بھوت‘‘ ! اور وہ پھر بے ہوش ہوگئی۔ اسے گھر پہنچایا گیا جہاں وہ سات دن کے بعد مرگئی اور وہاں ، پرانی سرائے کے پاس جو کنواں ہے اس کے نزدیک مت پھٹکنا۔ اس میں ایک چڑیل رہتی ہے۔ وہ بچوں کا کلیجہ نکال کر کھا جاتی ہے۔ اس چڑیل کی یہی خوراک ہے۔ ‘‘
ماتا جی کو ہر وقت یہ خدشہ لگا رہتا ہے کہ پر ماتما نہ کرے مجھے کچھ ہوگیا تو کیا ہوگا؟ وہ مجھے تالاب میں تیرنے کے لیے اس لیے نہیں جانے دیتیں کہ اگر میں ڈوب گیا تو؟ پٹاخوں اور پھلجھڑیوں سے اس لیے نہیں کھیلنے دیتیں کہ اگر کپڑوں میں آگ لگ گئی تو؟ پچھلے دنوں میں کرکٹ کھیلنا چاہتا تھا۔ ماتا جی کو پتا لگ گیا۔ کہنے لگیں ، کرکٹ مت کھیلنا۔ بڑا خطرناک کھیل ہے۔ پرماتما نہ کرے اگر گیند آنکھ پر لگ گئی تو؟
بڑے بھائی صاحب کا خیال ہے جو چیز بڑوں کے لیے بے ضررہے چھوٹوں کیلیے سخت مضر ہے۔ خود چوبیس گھنٹے پان کھاتے ہیں لیکن اگر کبھی مجھے پان کھاتا دیکھ لیں فوراً ناک بھوں چڑھائیں گے۔ پان نہیں کھانا چاہیے۔ بہت گندی عادت ہے۔ سنیما دیکھنے کے بہت شوقین ہیں لیکن اگر میں اصرار کروں تو کہیں گے ، چھوٹوں کو فلمیں نہیں دیکھنا چاہیے۔ اخلاق پر بہت برا اثر پڑتا ہے۔
بڑی بہن کو گانے بجانے کا شوق ہے۔ ان کی فرمائشیں اس قسم کی ہوتی ہیں ’’ہارمونیم پھر خراب ہوگیا ہے اسے ٹھیک کرالاؤ۔ ستار کے دو تار ٹوٹ گئے ہیں اسے میوزیکل ہاؤس لے جاؤ۔ طبلہ بڑی خوفناک آوازیں نکالنے لگا ہے اسے فلاں دکان پر چھوڑ آؤ۔ ‘‘ جب انھیں کوئی کام لینا ہو تو بڑی میٹھی بن جاتی ہیں۔ کام نہ ہو تو کاٹنے کو دوڑتی ہیں۔ خاص کر جب ان کی سہیلیاں آتی ہیں اور وہ طرح طرح کی فضول باتیں بناتی ہیں ، اس وقت میں انھیں زہر لگنے لگتا ہوں۔
مجھے میرے بزرگوں سے بچاؤ از کنہیا لال کپور
I'm a small boy. Live in a very big house. Spend days of life. Since I'm the youngest, everyone in the house is called my elders. They all love me so much. They want their health Don't care, my health care definitely hurts. Take grandpa. They don't let me out of the house because it's hot or snowing outside. It's raining or the leaves are falling. Who knows a leaf of mine Hug my head and my skull breaks. They think the house should be a good prison. If they can, they should turn every house with children into a central jail. They say kids. Should serve the elders. That's why they keep me walking or pressing my feet all the time
Granny is so good. Popla mouth, countless scars on face and thoughts so old. Scaring me every time I hear ghosts, jinns and witches See son don't play under the peepal near the temple There's a ghost on her. Fifty years ago today when I wasn't married I was playing with one of my friends under the peeple that suddenly my friend got unconscious. So she came to senses seven times And he was unconscious seven times. When he got his senses, he screamed, ′′ Ghost And she became unconscious again. She was brought home where she died seven days later and there, don't come near the well near the old inn. There is a witch in it. She takes out the baby's liver and eats it. – This is the dose of this witch
Mata ji is always afraid that she should not mourn, what will happen if something happens to me? They wouldn't let me go swimming in the pond because if I drown? They don't let you play with firecrackers and frogs because if the clothes are on fire? Last days I wanted to play cricket. Mata ji got to know. She said, don't play cricket. It's a very dangerous game. Don't worry if the ball is on the eye?
The elder brother thinks that the thing which is harmful for the elders and the little ones. He himself eats paan for hours, but if he ever sees me eating paan, he will immediately put his nose on his nose. Don't eat paan. It's a very dirty habit. Cinema Very eager to watch but if I insist, I'll say, little ones shouldn't watch movies. Morality has a very bad impact.
Big sister loves singing. Her demands are like ′′ Harmonium is bad again fix it. Two strings of Sattar are broken take her to the musical house. Tabla is starting to make a very scary sound. Leave it to the shop They become so sweet when they have to do something. They run to bite when they don't have work. Especially when their besties come and they make a lot of nonsense, at that time I'm them. I feel like poison.
Save me from my elders from Kanhaya Lal Kapoor


