منتخب غزلیں

اِس سے پہلے کہ چراغوں کو وہ بجھتا دیکھے اُس سے …

اِس سے پہلے کہ چراغوں کو وہ بجھتا دیکھے
اُس سے کہنا کہ وہ آئے مرا چہرہ دیکھے

اُس سے کہنا مرے چہرے سے یہ آنکھیں لے جائے
اُس سے کہنا کہ کہاں تک کوئی رستہ دیکھے

میں نے دیکھا ہے سمندر میں اترتا سورج
اُس سے کہنا کہ مشِیّت کا اشارا دیکھے

اُس سے کہنا یہ مُنادی بھی کرا دی جائے
کوئی اِس عہد میں اب خواب نہ سچا دیکھے

ایک مدت سے ان آنکھوں میں کوئی خواب نہیں
اُس سے کہنا وہ کوئی خواب نہ ایسا دیکھے

اُس سے کہنا کبھی وہ بھی تو سرِشام روش
میری پلکوں پہ ستاروں کو اترتا دیکھے

(شمیم روش)

المرسل :-: ابوالحسن علی ندوی

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/