منتخب غزلیں
اشعار مرے یوں تو زمانے کے لئے ہیں کچھ شعر فق…
اشعار مرے یوں تو زمانے کے لئے ہیں
کچھ شعر فقط ان کو سنانے کے لئے ہیں
کچھ شعر فقط ان کو سنانے کے لئے ہیں
اب یہ بھی نہیں ٹھیک کہ ہر درد مٹا دیں
کچھ درد کلیجے سے لگانے کے لئے ہیں
آنکھوں میں جو بھر لو گے تو کانٹوں سے چُبھیں گے
یہ خواب تو پلکوں پہ سجانے کے لئے ہیں
دیکھوں ترے ہاتھوں کو تو لگتا ہے ترے ہاتھ
مندر میں فقط دیپ جلانے کے لئے ہیں
یہ علم کا سودا، یہ رسالے، یہ کتابیں
اِک شخص کی یادوں کو بھلانے کے لئے ہیں
جاں نثار اختر
از:-کُلیاتِ جاں نثار اختر ص ۱۴۹
انتخاب
سفیدپوش

