منتخب غزلیں
یہ وطن، میرا وطن زندگی کے رنگ اس میں، پیار کے اندا…

یہ وطن، میرا وطن
زندگی کے رنگ اس میں، پیار کے انداز بھی
یہ جو زندہ ہے تو زندہ ہے مری آواز بھی
جاگتا ہے اس کے دم سے میرے دل کا ساز بھی
مجھ کو ہے اس کے مہکتے آنگنوں پر ناز بھی
یہ مرا رنگیں چمن
یہ وطن ،میرا وطن، یہ جان سے پیارا وطن
اس کے محنت کش ہیں سارے تاجداروں کی طرح
جاں مری اس پر فدا ہے جاں نثاروں کی طرح
اس کے تو ذرّے بھی ہیں روشن ستاروں کی طرح
مجھ کو تو اس کی خزاں بھی ہے بہاروں کی طرح
یہ سراپا گل بدن
یہ وطن،میرا وطن، یہ جان سے پیارا وطن
دشمنی کرتے ہوئے جو اس کی جانب آئے گا
اُس کی قسمت میں ہے رسوائی وہ منہ کی کھائے گا
جو اسے آنکھیں دکھائے گا وہ خود مٹ جائے گا
سچ تو یہ ہے اس کا پرچم تا ابد لہرائے گا
یہ وطن، میرا وطن
یہ وطن ،میرا وطن، یہ جان سے پیارا وطن
فاطمہ احمد
زندگی کے رنگ اس میں، پیار کے انداز بھی
یہ جو زندہ ہے تو زندہ ہے مری آواز بھی
جاگتا ہے اس کے دم سے میرے دل کا ساز بھی
مجھ کو ہے اس کے مہکتے آنگنوں پر ناز بھی
یہ مرا رنگیں چمن
یہ وطن ،میرا وطن، یہ جان سے پیارا وطن
اس کے محنت کش ہیں سارے تاجداروں کی طرح
جاں مری اس پر فدا ہے جاں نثاروں کی طرح
اس کے تو ذرّے بھی ہیں روشن ستاروں کی طرح
مجھ کو تو اس کی خزاں بھی ہے بہاروں کی طرح
یہ سراپا گل بدن
یہ وطن،میرا وطن، یہ جان سے پیارا وطن
دشمنی کرتے ہوئے جو اس کی جانب آئے گا
اُس کی قسمت میں ہے رسوائی وہ منہ کی کھائے گا
جو اسے آنکھیں دکھائے گا وہ خود مٹ جائے گا
سچ تو یہ ہے اس کا پرچم تا ابد لہرائے گا
یہ وطن، میرا وطن
یہ وطن ،میرا وطن، یہ جان سے پیارا وطن
فاطمہ احمد



