منتخب غزلیں

وقت سے کس کا کلیجہ ہے کہ ٹکرا جائے؟ وقت انسان کے ہ…

وقت سے کس کا کلیجہ ہے کہ ٹکرا جائے؟
وقت انسان کے ہر غم کی دوا ہوتا ہے
زندگی نام ہے احساس کی تبدیلی کا
صرف مر مر کے جیے جانے سے کیا ہوتا ہے؟

تُو غمِ دل کی روایات کا پابند نہ ہو
غمِ دل شعر و حکایت کے سوا کچھ بھی نہیں
یہ تری کم نظری ہے کہ تری آنکھوں میں
ایک مجبور شکایت کے سوا کچھ بھی نہیں

ارتقا کی نئی منزل پہ مصوّر کی نگاہ
اپنی تصویر کے انداز بدل جاتی ہے
زاویے پاؤں کے ہر رقص میں ہوتے ہیں جدا
ہر نئے ساز پہ آواز بدل جاتی ہے

یہ مرا جرم نہیں ہے کہ جرس کے ہمراہ
میں نئی راہ گزاروں پہ نکل آیا ہوں
میرے معیار نے اک اور صنم ڈھال لیا
میں ذرا دُور کے دہاروں پہ نکل آیا ہوں

پھر بھی تقدیر کو اِس کھیل میں کیا لطف ملا؟
(تیرے نزدیک جو ہم معنئ الزام بھی ہے)
آج جس سے مرے آنگن میں دیے جلتے ہیں
تیری ہم شکل بھی ہے اور تری ہم نام بھی ہے

(مصطفٰی زیدی)

المرسل :-: ابوالحسن علی ندوی

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/