منتخب غزلیں
خُود پہ کھلتا ہوں، خُود پہ بند ہوں میں ہاں کچھ ای…

خُود پہ کھلتا ہوں، خُود پہ بند ہوں میں
ہاں کچھ ایسا ہی خُود پسند ہوں میں
ہاں کچھ ایسا ہی خُود پسند ہوں میں
اپنی ہی خاک سے اُٹھایا ہے
جس ستارے سے ارجمند ہوں میں
کیا ہیں یہ کاسہ و کُلہہ تیرے
اپنے خوابوں سے سر بلند ہوں میں
کوئی روئے تو ہنسنے لگتا ہوں
کس قیامت کا درد مند ہوں میں
واقعہ ہے کہ پست ہوں خُود سے
ورنہ تجھ سے بہت بلند ہوں میں
ہوں اِسی بات پر میں شرمندہ
تجھ کو جس بات پر پسند ہوں میں
اکبر معصوم
از:-اور کہاں تک جانا ہے ص ۹۷/۹۸
اِنتِخاب
سفیدپوش



بہت خوبصورت کلام
بہت اعلٰی
Wah.
Wah
Wah
Zabardast
Wah
كمااال
Buhat khoob