مختصر کہانیاں
#hamidnaved ایک دیسی صاحب کسی کام سے اپنے انگریز…

#hamidnaved
ایک دیسی صاحب کسی کام سے اپنے انگریز دوست کے ساتھ ہی اُن کے گھر گئے، انہیں یہ دیکھ کر بہت اچھا لگا کہ ان کے دوست نے گھر میں داخل ہوتے ہی سب سے پہلے اپنی بیوی کو گلے لگا کر ملا۔
ملاقات سے فارغ ہو کر جب آپ اپنے گھر گئے تو آپ نے بھی یہ اچھا کام آزمانا چاہا۔ جیسے ہی آپ کی بیوی نے دروازہ کھولا تو آپ نے اُسے گلے لگایا۔
بیوی غش کھا کر گرنے کے نزدیک ہو گئی اور اپنے رونے کو بمشکل دباتے ہوئے کہا:
کون فوت ہوگیا ہے؟


