منتخب غزلیں

مِلے مجھ کو غم سے فُرصت تو سناؤں وہ فسان…

مِلے مجھ کو غم سے فُرصت تو سناؤں وہ فسانہ
کہ ٹپک پڑے نظر سے مئے عشرتِ شبانہ

یہی زندگی مصیبت یہی زندگی مسرت
یہی زندگی حقیقت یہی زندگی فسانہ

کبھی درد کی تمنا کبھی کوششِ مداوا
کبھی بجلیوں کی خواہش کبھی فکرِ آشیانہ

مرے قہقہوں کی زد پر کبھی گردشیں جہاں کی
مرے آنسوؤں کی رو میں کبھی تلخیِ زمانہ

مری رفعتوں سے لرزاں کبھی مہر و ماہ و انجم
مری پستیوں سے خائف کبھی اوجِ خسروانہ

کبھی میں ہوں تُجھ سے نالاں کبھی مُجھ سے تُو پریشاں
کبھی میں ترا ہدف ہوں کبھی تُو مرا نشانہ

جسے پا سکا نہ زاہد جسے چُھو سکا نہ صوفی
وہی تار چھیڑتا ہے مرا سوزِ شاعرانہ

معین احسن جذبیؔ

المرسل: فیصل خورشید


Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/