منتخب غزلیں

بعد مدت اسے دیکھا لوگو وہ ذرا بھی نہیں بدلا لوگو …

بعد مدت اسے دیکھا لوگو
وہ ذرا بھی نہیں بدلا لوگو

خوش نہ تھا مجھ سے بچھڑ کر وہ بھی
اس کے چہرے پہ لکھا تھا لوگو

اُس کی آنکھیں بھی کہے دیتی تھیں
رات بھر وہ بھی نہ سویا لوگو

اجنبی بن کے جو گزرا ہے ابھی
تھا کِسی وقت میں اپنا لوگو

دوست تو خیر کوئی کس کا ہے
اس نے دشمن بھی نہ سمجھا لوگو

پروین شاکر۔۔۔!!


Related Articles

13 Comments

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/