منتخب غزلیں
فاذکرونی اذکر کم (تو تم یاد رکھو مجھ کو، میں یاد ر…

فاذکرونی اذکر کم
(تو تم یاد رکھو مجھ کو، میں یاد رکھوں گا تم کو)
….
کچھ شعر مکہ مکرمہ کے لیے
…..
منزلِ ذکر میں ہر شہر پہ چھائے ہوئے شہر
کیا ثنا ہو تری قرآن میں آئے ہوئے شہر
(تو تم یاد رکھو مجھ کو، میں یاد رکھوں گا تم کو)
….
کچھ شعر مکہ مکرمہ کے لیے
…..
منزلِ ذکر میں ہر شہر پہ چھائے ہوئے شہر
کیا ثنا ہو تری قرآن میں آئے ہوئے شہر
میرے آقاؤں کے مسکن، مرے اللہ کے گھر
میرے نبیوں کی دُعاؤں میں بسائے ہوئے شہر
زمزم و کوثر و تسنیم، تسلسل تیرا
چشمہِ خیر کا فیضان اُٹھائے ہوئے شہر
رُخِ سرکارِ دو عالم کے پلٹنے کی تھی دیر
قبلہ رو ہو گئے سب راہ پہ آئے ہوئے شہر
ایک بوسے کی اجازت حجر اسود پر
اے مرے نور کی بارش میں نہائے ہوے شہر


