منتخب غزلیں

جِی چاہے تو شِیشَہ بن جا جِی چاہے پیمانہ بن جا شِی…

جِی چاہے تو شِیشَہ بن جا جِی چاہے پیمانہ بن جا
شِیشَہ پیمانہ کیا بننا مے بن جا میخانہ بن جا

مے بن کر مے خانہ بن کر مستی کا افسانہ بن جا
مستی کا افسانہ بن کر ہستی سے بیگانہ بن جا

ہستی سے بیگانہ ہونا مستی کا افسانہ بننا
اِس ہونے سے اِس بننے سے اچھّا ہے دیوانہ بن جا

دیوانہ بن جانے سے بھی دیوانہ ہونا ہے اچھّا
دیوانہ ہونے سے اچھّا خاکِ دَرِ جانانہ بن جا

خاکِ دَرِ جانانہ کیا ہے اہلِ دِل کی آنکھ کا سُرمہ
شمع کے دِل کی ٹھنڈک بن جا نُورِ دِلِ پروانہ بن جا

سِیکھ ذھینؔ کے دِل سے جلنا کاہے کو ہر شمع پہ جلنا
اپنی آگ میں خود جل جائے تُو ایسا پروانہ بن جا۔۔۔!

حضرت ذھینؔ شاہ تاجیؒ
محترمہ عابدہ پروین

Related Articles

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/