منتخب غزلیں
پتّھر بنا دِیا مُجھے رونے نہیں دیا دامن بھی تیرے غ…
پتّھر بنا دِیا مُجھے رونے نہیں دیا
دامن بھی تیرے غم نے بِھگونے نہیں دِیا
دامن بھی تیرے غم نے بِھگونے نہیں دِیا
تنہائیاں تُمہارا پتہ پُوچھتی رہیں
شب بھر تُمہاری یاد نے سونے نہیں دیا
آنکھوں میں آ کے بیٹھ گئی اشکوں کی لہر
پلکوں پہ کوئی خواب پِرونے نہیں دیا
دِل کو تُمہارے نام کے آنسُو عزیز تھے
دُنیا کا کوئی درد سمونے نہیں دِیا
ناصرؔ یُوں اُس کی یاد چلی ہاتھ تھام کے
میلے میں اِس جہان کے کھونے نہیں دیا۔۔۔!
کلام ناصرؔ کاظمی
آواز انوپ جلوٹا


Beautiful Song
واہ زبردست سن کر اور پڑھ کر لطف آ گیا
شکریہ اردو کلاسک
Check Dewan Nasir , you will not find this ghazal
Usman Kasana
"دل کو تمہاری یاد کے آنسو عزیز تھے۔۔۔۔۔۔”آہ!سوز و گداز میں ڈوبا ہوا کلام ھے۔
Excellent
Faisal Noor
Asma Viqar
Saad Riaz Bhutta
According to Nasir Kazmi son Basir Kazmi this is not Nasir Kazmi ghazal
What a beautiful combination
Khoob
Umdah