منتخب غزلیں
قمر رضا شہزاد کا یومِ پیدائش April 13, 19xx میں ن…

قمر رضا شہزاد کا یومِ پیدائش
April 13, 19xx
April 13, 19xx
میں نے بھی تہمت تکفیر اٹھائی ہوئی ہے،
ایک نیکی میرے حصے میں بھی آئی ہوئی ہے
میرے کاندھوں پ دھرا ہے کوئی ہارا ہوا عشق،
یہی گٹھری ہےجو مدت سے اٹھائی ہوئی ہے
تم تو آئے ہو ابھی دشت محبت کی طرف،
میں نے یہ خاک بہت پہلے اڑائی ہوئی ہے
ٹوٹ جاؤں گا اگر مجھ کو بنایا بھی گیا،
کوئی شے ایسی میری جاں میں سمائی ہوئی ہے
سرد مہری کےعلاقے میں ہوں مصروف دعا،
زندہ رہنےکےلیےآگ جلائی ہوئی ہے
قصہ گو اب تیری چوپال سے میں جاتا ہوں،
رات بھی بھیگ چکی نیند بھی ہوئی ہے


