منتخب غزلیں

پاکستان کے معتبر و سنجیدہ شاعِر جناب افتخار عارف ص…

پاکستان کے معتبر و سنجیدہ شاعِر جناب افتخار عارف صاحب کے یومِ ولادت پر????????????

یُوں تو نہیں کہ دِل میں اب کوئی نئی دُعا نہیں
حرفِ دُعا تو ہے مگر ذِکر کا حوصَلہ نہیں

دیر بہت ہی دیر تک یاد کیا گیا اُنھیں
ویسے پلٹ کے دیکھنا میرا مزاج تھا نہیں

رات بس اِک چَراغ کی لَو سے رہا مکالَمَہ
صبح نہ جانے کَب ہوئی، کیسے ہوئی پتا نہیں

ایک ذرا سی بات ہے جس سے پڑے ہیں سارے پیچ
پیچ بھی وہ کہ درمیاں کوئی بھی دوسرا نہیں

کِیسی عجیب بات ہے زعمِ ہنر کے باوجود
رنگ بکھر گئے تمام نقش کوئی بنا نہیں

جس میں تمام دِل کی بات کُھل کے بیان کر سکوں
ایک سُخن ___وہی سُخن مجھ سے کبھی ہوا نہیں

چِہرہ بہ چِہرہ،لَب بہ لَب،خواب بہ خواب،دِل بہ دِل
عمر گزار دی گئی، کوئی کہیں مِلا نہیں

میری بیاضِ عشق میں مَطلَعِ اوّلِ غَزَل
درج تو کر لیا گیا ویسے کہیں پڑھا نہیں

دِل کے مُعامَلوں کے بِیچ عمر کہاں سے آگئی
جانِ جہانِ افتخار! وقت ابھی گیا نہیں

افتخار عارف

از:-کتابِ دِل و دُنیا ص ۳۷۹/۳۸۰

انتخاب
سفیدپوش

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/