منتخب غزلیں

پھر آپ نے دیکھا ہے محبت کی نظر سے مظہر امام پھر آپ…

پھر آپ نے دیکھا ہے محبت کی نظر سے
مظہر امام
پھر آپ نے دیکھا ہے محبت کی نظر سے
گزرے نہ کہیں گردش دوراں بھی ادھر سے

پوچھیں تو ذرا پیچ و خم راہ کی باتیں
کچھ لوگ ابھی لوٹ کے آئے ہیں سفر سے

شاید کہیں سورج کی کرن شام کو پھوٹے
ہم شمع جلائے ہوئے بیٹھے ہیں سحر سے

لوگو مری آشفتہ سری پر نہ کرو طنز
الزام اتارو کوئی اس زلف کے سر سے

دیکھا نہ انہیں دیدۂ حیرت نے دوبارہ
جلووں کو شکایت ہے مری تاب نظر سے

خوشبوئے گل و لالہ چھپا لیتے ہیں پتے
اب قدر ہنر ہے تو فقط عرض ہنر سے

تارے تو چمک اپنی دکھاتے ہیں سحر تک
دل ڈوبنے لگتا ہے مگر پچھلے پہر سے

غیروں کی نگاہیں ترے جلووں سے ہیں سیراب
اے کاش یہ بادل مری آنکھوں پہ بھی برسے

ظلمت ہی کے سائے میں سکوں ڈھونڈئیے مظہرؔ
خیرات بہت مانگ چکے نور سحر سے


Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/