منتخب غزلیں

کلیمؔ عثمانی کے یومِ ولادت پر منتخب اشعار جب کسی…

کلیمؔ عثمانی کے یومِ ولادت پر منتخب اشعار

جب کسی نے قد و گیسو کا فسانہ چھیڑا
بات بڑھ کے رسن و دار تک آ پہنچی ہے
—–
ہے زیب گلو کب سے مرے دار کا پھندا
مجرم ہوں اگر میں تو سزا کیوں نہیں دیتے
—–
*ہے اگرچہ شہر میں اپنی شناسائی بہت*
*پھر بھی رہتا ہے ہمیں احساسِ تنہائی بہت*
—–
شعر ہمارے سن کر اکثر دل والے رو دیتے ہیں
ہم بھی لئے پھرتے ہیں دل میں درد کسی شہنائی کا
—–
*جب وہ ہنستے ہوئے آتے ہیں خیالوں میں کلیمؔ*
*شامِ غم صبحِ مسرّت میں بدل جاتی ہے*
—–
*بے وفاؤں سے وفا کر کے گزاری ہے حیات*
*میں برستا رہا ویرانوں میں بادل کی طرح*
—–
یہ وطن تمہارا ہے تم ہو پاسباں اس کے
یہ چمن تمہارا ہے تم ہو نغمہ خواں اس کے
—–
*میں تو جھونکا تھا اسیرِ دام کیا ہوتا کلیمؔ*
*اس نے زلفوں کی مجھے زنجیر پہنائی بہت*
—–
اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں، ہم ایک ہیں
سانجھی اپنی خوشیاں اور غم ایک ہیں ہم ایک ہیں


Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/