منتخب غزلیں
خوشحال خان کی وصیت ………. ڈاکٹر محمد اقبال قب…

خوشحال خان کی وصیت ………. ڈاکٹر محمد اقبال
قبائل ہوں ملت کی وحدت میں گم
کہ ہو نام افغانیوں کا بلند
محبت مجھے ان جوانوں سے ہے
ستاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند!
مغل سے کسی طرح کمتر نہیں
کہستان کا یہ بچۂ ارجمند
کہوں تجھ سے اے ہم نشین دل کی بات
وہ مدفن ہے خوشحالؔ خان کو پسند
اڑکر نہ لائے جہاں بادِ کوہ
مغل شہسواروں کی گردِ سمند


