منتخب غزلیں

نئی غزل کے ممتاز پاکستانی شاعِر جناب اطہرؔ نفیس صا…

نئی غزل کے ممتاز پاکستانی شاعِر جناب اطہرؔ نفیس صاحب کے یومِ ولادت پر

اطہرؔ تم نے عشق کیا کچھ تم بھی کہو کیا حال ہوا
کوئی نیا احساس ملا یا سب جیسا احوال ہوا

ایک سفر ہے وادئ جاں میں تیرے درد ہجر کے ساتھ
تیرا درد ہجر جو بڑھ کر لذت کیف و صال ہوا

راہ وفا میں جاں دینا ہی پیش رؤں کا شیوہ تھا
ہم نے جب سے جینا سیکھا جینا کار مثال ہوا

عشق فسانہ تھا جب تک اپنے بھی بہت افسانے تھے
عشق صداقت ہوتے ہوتے کتنا کم احوال ہوا

راہ وفا دشوار بہت تھی تم کیوں میرے ساتھ آئے
پھول سا چہرہ کمہلایا اور رنگ حنا پامال ہوا

اطہرؔ نفیس

انتخاب
سفیدپوش


Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/