منتخب غزلیں

وہ کہتی ہے سنوجاناں! بہت خاموش رہتے ہو نہ کچھ دل …

وہ کہتی ہے سنوجاناں! بہت خاموش رہتے ہو
نہ کچھ دل کی سناتے ہو، نہ کچھ آنکھوں سے کہتے ہو
جو تم ہر پل مری جاں یوں اداسی اوڑھ رکھتے ہو
بتاؤ ناں! وہ کیا غم ہے جسے چپ چاپ سہتے ہو

میں کہتا ہوں مجھے کچھ دن سے یہ احساس ہوتا ہے
کہ میری زندگی میں جو بھی کچھ ہے سب ادھورا ہے
محبت مل نہیں سکتی ۔۔ جُدائی ہو نہیں سکتی ۔۔
بتاؤ کیا کبھی تم نے بھی ان باتوں پہ سوچا ہے؟

وہ کہتی ہے محبت سے مجھے فرصت نہیں ملتی
تمہاری سوچ سے اک پل کی بھی مہلت نہیں ملتی
ادھورا پن تو شاید زندگی کے ساتھ چلتا ہے
کسی کو بھی یہاں تکلمیل کی دولت نہیں ملتی

میں کہتا ہوں محبت سے محبت کر کے دیکھی ہے؟
بہت مشکل سہی پر یہ عبادت کر کے دیکھی ہے؟
نفع دے کر خسارے کا کبھی سودا کیا تم نے؟
بتاؤ ناں! کبھی ایسی تجارت کر کے دیکھی ہے؟

وہ کہتی ہے محبت کب کسی کی بات سنتی ہے
کوئی رُت ہو یہ اچھے موسموں کے خواب بُنتی ہے
اسے معلوم ہے یادیں بہت تکلیف دیتی ہیں
یہ سب کچھ جانتی ہے اور رۃِ پُرخار چُنتی ہے

میں کہتا ہوں کمی لگتی نہیں ہے اب کمی مجھ کو
محبت نے ہی بخشا ہے شعورِ آگہی مجھ کو
مرے معمول میں اب تو فقط تم سے محبت ہے
تمہاری زندگی لگتی ہے اپنی زندگی مجھ کو

وہ کہتی یے مجھے عادت نہ ڈالو اس قدر اپنی
کہ پھر رہتی نہیں مجھ کو مری جاں کچھ خبر اپنی
تمہی سے تو پتا ملتا ہے اپنی ذات کا مجھ کو
تمہیں کیسے کہوں رکھ لو بنا کر عمر بھر "اپنی”

میں کہتا ہوں کہ تم ایسے مری جاں رہ نہیں سکتیں
عذابِ نارسائی کو بہت دن سہہ نہیں سکتیں
کئی جذبات ایسے ہیں جو لفظوں میں نہیں ڈھلتے
بہت کچھ کہہ بھی لو لیکن بہت کچھ کہہ نہیں سکتیں

وہ کہتی ہے کہ عاطف جی! مجھے یہ درد سہنے دو
میں اب جیسی بھی ہوں جس حال میں ہوں مجھ کر رہنے دو
میں خوش ہوں حال یہ میرا تمہارے حال جیسا ہے
مجھے ہر بات کہنی ہے، مجھے ہر بات کہنے دو

میں کہتا ہوں بھلا ایسے کہاں تکمیل ہوتی ہے
وہاں آنسو نہیں ہوتے جہاں تکمیل ہوتی ہے
دلوں میں خواب کِھلتے ہیں، محبت مسکراتی ہے
جہاں خوشیاں اُترتی ہیں، وہاں تکلمیل ہوتی ہے

وہ کہتی ہے کہ پھر عاطف تمہیں کیسے سنبھالوں میں
اداسی کے سمندر سے تمہیں کیسے نکالوں میں
تمہاری خامشی مجھ کو بہت بے چین رکھتی ہے
یہ دل کرتا ہے اب اس خامشی کو مار ڈالوں میں

پھر اس کے بعد ہم دونوں بہت خاموش رہتے ہیں
نہ کچھ دل کی سناتے ہیں ، نہ کچھ آنکھوں سے کہتے ہیں
یہی سچ ہے کہ ہم اک دوسرے بن رہ نہیں سکتے
بہت کچھ کہہ بھی لیں پھر بھی بہت کچھ کہہ نہیں سکتے

(عاطف سعید)

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/