منتخب غزلیں

آج پھر مسکرا رہا ہوں میں حادثوں کو بلا رہا ہوں میں…

آج پھر مسکرا رہا ہوں میں
حادثوں کو بلا رہا ہوں میں

آپ کیوں بے قرار ہیں اتنے
آنکھ رکھتا ہوں،جا رہا ہوں میں

تہمتِ خود کشی نہ دو مجھ کو
زیست پر رحم کھا رہا ہوں میں

چند قطرے پیے تھے صبحِ ازل!
آج تک لڑکھڑا رہا ہوں میں

شام ہے اور اداس جنگل میں
غم کی محفل سجا رہا ہوں میں

نغمہ گو تلخ ہے عدم پھر بھی!
سازِ ہستی بجا رہا ہوں میں

سیّد عبدالحمید عدم

از:-کُلّیاتِ عدم ص ۴۹۱

انتخاب
سفیدپوش

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/