منتخب غزلیں

ہائے جمال احسانی تُو نے یہ کیا کِیا جمال آخِر اس …

ہائے جمال احسانی

تُو نے یہ کیا کِیا جمال آخِر
اس میں تھا کون سا کمال آخِر
تُجھ کو یہ کیسے نیند آئی ہے
یہ تو ہم سب سے بے وفائی ہے
آج ہے شاعری اُداس بہت
حُسنِ فن نے شکست کھائی ہے
دِل نے دھڑکن کا ساتھ چھوڑا ہے
شمع نے روشنی گنوائی ہے
کِس سے اُس شخص کا گلہ کیجیے
نہیں آتا سمجھ میں کیا کیجیے
جاں فزا صُبح و شام کی یادو
تُم نہ دِل کو مِرے سہارا دو
اے مِرے داغ ہائے دِل مُجھ کو
اپنی سوزِش سے اور ایذا دو
آج کا دِن نہیں شراب کا دِن
آج تو مُجھ کو زہر پِلوا دو
یہ جنازہ جمالِ فن کا ہے
اہلِ فن اِسکو بڑھ کے کاندھا دو
اِس کو کرنا ہے اِک غزل تحریر
قبر میں روشنی تو پہنچا دو
کیسا نقصان ہو گیا اپنا
شہر سُنسان ہو گیا اپنا
زِندگی کیا ہے صِرف ایک ٹھٹھول
اِس کو میزانِ فکر میں مت تول
موت ہے اور ہوس خرید کی ہے
اور کچھ بھی نہیں یہاں انمول
ہے اگر تو کُچھ مت سوچ
ہے اگر بولنا تو کُچھ مت بول
لمحہ لمحہ پڑھا کرے اِنسان
نوحۂ کُلُّ مَن عَلَیھَا فَانِِ۔۔۔!

جونؔ ایلیا

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/