وقت گزاری کرتے ہیں چپ چاپ یہاں ہم دخل نہیں دیتے او…

دخل نہیں دیتے اوروں کے نیک و بد میں
حمیدہ شاہین کی پیدائش
Jan 26, 1963
معروف شاعرہ حمیدہ شاہین ۲۶ جنوری ۱۹۶۳ء کو سرگودھا میں پیدا ہوئیں۔
سکول کے زمانے ہی سے ادب سے شغف تھا۔ گھر میں بھی علمی ماحول میسر تھا۔ پنجابی صوفی شعرأ کا کلام کا بچپن ہی شوق رہا۔ فارسی زبان سے بھی بہت لگائو تھا۔ سکول میں فارسی کا مضمون اس لیے رکھا کہ علامہ اقبال کا فارسی کلام پڑھ سکیں۔ سکول کے زمانے میں کئی انعامات جیتے۔ پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایم اے اسلامیات کی ڈگری درجہ اول میں حاصل کی۔ ۱۹۸۸ء میں پہلی تقرری گورنمنٹ کالج سرگودھا میں ہوئی۔ اس کے بعد گوجرانوالہ اور اسلامیہ کالج سمیت لاہور کے مختلف کالجوں میں تدریسی خدمات سر انجام دیتی رہیں۔ آج کل گورنمنٹ کلیات البنات کالج لاہور میں پرنسپل کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔
زمانہ طالب علمی سے شعر کہہ رہی ہیں۔ اسی دور میں انہوں نے بین الکلیاتی مشاعروں اور مباحثوں میں بے شمار انعامات‘ ٹرافیاں اور گولڈ میڈل حاصل کئے۔ ایم اے کے زمانہ میں لاہور کے ادبی حلقوں میں متعارف ہوئیں اور اپنی شعری حیثیت تسلیم کروائی۔
پہلا شعری مجموعہ ’’دستک‘‘ کے نام سے منظر عام پر آیا اور اہل علم و ادب کی تحسین و توجہ حاصل کی۔اس کے بعد ان کے دو مزید مجموعہ کلام ’’دشت وجود‘‘ اور ’’زندہ ہوں‘‘ شائع ہوئے۔


