منتخب غزلیں

ڈاکٹر فرمان فتح پوری کی پیدائش Jan 26, 1926 ڈاکٹر…

ڈاکٹر فرمان فتح پوری کی پیدائش
Jan 26, 1926

ڈاکٹر صاحب کا اصل نام سید دلدار علی اور قلمی نام فرمان فتح پوری ہے۔ ڈاکٹر فرمان فتح پوری 26جنوری 1926ء کو فتح پور ( ہسوہ) میں پیدا ہوئے۔ناظرہ قرآن اور فارسی کی ابتدائی کتابیں مثل مصدر نامہ، گلستان، بوستان وغیرہ اپنے والد عاشق علی صاحب اور چچا سے گھر پر پڑھیں۔ والد کی وفات کے بعد 1933ء میں سرکاری مدرسہ میں داخل ہوئے۔ یہاں کے بعد 1946ء میں مدرسہ اسلامیہ فتح پور سے درجہ اول میں میٹرک پاس کیا اور ساتویں پوزیشن حاصل کر کے وظیفے کے مستحق قرار پائے۔ 1948 ء میں الہ آباد بورڈ یوپی سے ایف کیا۔ 1950 ء میں آگرہ یونیورسٹی سے بی اے پاس کیا۔
ڈاکٹر فرمان فتح پوری علم و ادب کا یسا دریا تھے جو سینکڑوں تشنگان علم و ادب کی پیاس بجھا تے رہے۔ ڈاکٹر صاحب کی ایک بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ نہایت منکسر المزاج اور بہت انکسار کے ساتھ بات کرتے ہیں۔ ان کے حسن سلوک کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ وہ اپنے سامنے والے کو کم مائیگی کا ذرا سا بھی احساس نہیں ہونے دیتے۔
ادبی اور تحقیقی خدمات کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر فرمان فتح پوری نے برصغیر کے مشہور و معروف اور قدیم علمی و ادبی جریدہ’’ نگار‘‘ کو اپنی ادارت میں جاری رکھا۔ یہ جریدہ علامہ نیاز فتح پوری نے تقسیم ہند سے قبل فروری 1922ء میں آگرہ سے جاری کیا تھا۔
ڈاکٹر فرمان فتح پوری صاحب کی گراں قدر علمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے ان کو 1985ء میں سول اعزاز’’ ستارہ امتیاز‘‘ سے سرفراز کیا۔
ڈاکٹر فرمان فتح پوری 3۔اگست 2013ء کو کراچی میں انتقال کر گئے


Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/