منتخب غزلیں

"”تسلسل ٹوٹ جائے گا”” نہ چھیڑوکھلتی کلیوں ,ہنستے …

????????””تسلسل ٹوٹ جائے گا””????????

نہ چھیڑوکھلتی کلیوں ,ہنستے پھولوں کو
ان اڑتی تتلیوں, آوارہ بھونروں کو
تسلسل ٹوٹ جا ئے گا

فضا محو سماعت ہے،
حسیں ہونٹوں کو نغمہ ریز رہنے دو
نگاہیں نیچی رکھو اور مجسم گوش بن جاؤ
اگر جنبش لبوں کو دی
تسلسل ٹوٹ جائے گا

ہوا سے پتیاں سرگوشیوں میں محو ہیں
اور جھومتی شاخوں کے جھولوں میں
پرندوں کی چہک سے سارا ساحل
سرمدی احساس میں ڈوباہوا
سرشار و شاداں ہے
اگر کنکر بھی سطحِ آب پہ مارا
تسلسل ٹوٹ جا ئے گا

افق میں ڈوبتے سورج کا منظر،
اس بلندی سے ذرا دیکھو
اسی رنگیں کنارے پر,
شفق سونا لٹائے گی
یوں ہی تم بے حس وحرکت رہو
ایسے میں پلکیں بھی ذرا جھپکیں
تسلسل ٹوٹ جائے گا

وہ خوابیدہ ہے،خوابیدہ ہی رہنے دو
نہ جانے خواب میں کن وادیوں کی سیر کرتی ہو
بلندی سے پھسلتے آبشاروں میں کہیں گم ہو
فلک آثار چوٹی پر کہیں محو ترنّم ہو
اگر آواز دی تم نے
تسلسل ٹوٹ جائے گا

میں شاعر ہوں,
میری فکر رسا’ احساس کی اس سطح پر ہے
جس میں خوشبو رنگ بنتی ہے
صدا کو شکل ملتی ہے
تصور بول اٹھتاہے
خموشی گنگناتی ہے
یہ وہ وقفہ ہے______ایسے میں،
اگر دادِ سُخن بھی دی
تسلسل ٹوٹ جائے گا

مُحسن بھوپالی

از:-کلیاتِ مُحسن بھوپالی ص ۱۲۵/۱۲۶/۱۲۷

انتخاب
سفیدپوش

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/