منتخب غزلیں

بات بس سے نکل چلی ہے دل کی حالت سنبھل چلی ہے …

بات بس سے نکل چلی ہے
دل کی حالت سنبھل چلی ہے

اب جنوں حد سے بڑھ چلا ہے
اب طبیعت بہل چلی ہے

اشک خونناب ہو چلے ہیں
غم کی رنگت بدل چلی ہے

یا یُونہی بُجھ رہی ہیں شمعیں
یا شبِ ہجر ٹل چلی ہے

لاکھ پیغام ہو گئے ہیں
جب صبا ایک پل چلی ہے

جاؤ اب سو رہو ستارو
دَرد کی رات ڈھل چلی ہے

فیض احمد فیض
منٹگمری جیل ۲۱ نومبر ۱۹۵۳

از:-زنداں نامہ ص ۶۳/۶۴
نسخہ ھائے وفا ص ۲۵۳/۲۵۴

انتخاب
سفیدپوش


Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/