افسانے

کفن کی جیب کہاں ہے؟۔۔ڈاکٹر ستیہ پال آنند

SHOPPING

یہ تین دن بہت بھاری ہیں مجھ پہ جانتا ہوں

مجھے یہ علم ہے، تم اپنے اختیارات کے تحت

مری حیات کا اعمال نامہ پرکھو گے

برائیوں کا، گناہوں کا جائزہ لو گے

میں جانتا ہوں فرشتو کہ مجھ پہ لازم ہے

تمہیں بتاؤں کہ اعمال میرے کیسے تھے

جو لین دین تھا، دھندہ تھا، کاروبار مرا

یہ اب میں کیسے کہوں، اس میں کچھ حرام نہ تھا

یہ تین دن بہت بھاری ہیں، پر مِلک زادو

میں آدمی ہوں، اک حیوان ِ ناطق و ادراک

کہ میں نے عمر گذاری ہے ایسی دنیا میں

جہاں پہ دولت و املاک کے مسائل کو

کسی کچہری میں دام و دِرہم سے حل کرنا

کچھ ایسی بھول بھلیّاں نہیں کہ ہو نہ سکے

کروڑوں، اربوں کی دولت ہے ملکیت میری

اسے میں دینے کو تیّار ہو ں، فرشتو، کہو

مچلکہ ہو کہ ضمانت ہو، کوئی ہُنڈی ہو

مجھے بتاؤ، ادائی میں کس طرح سے کروں

خدا را جھوٹ نہ سمجھو کہ میری جیب میں ہے

یہ گوشوارہ مرے مال و زر کا ،دیکھو
تو

کفن کی جیب
کہاں ہے؟ کوئی بتائے مجھے!

SHOPPING




بشکریہ

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/