منتخب غزلیں

غزل زہے وہ معنیِ قرآں، کہے جو تُو واعظ پھٹے دہن کے تئیں اپنے، کر رفو واعظ مجھے…

غزل

زہے وہ معنیِ قرآں، کہے جو تُو واعظ
پھٹے دہن کے تئیں اپنے، کر رفو واعظ

مجھے یہ فکر ہے تُو اپنی ہرزہ گوئی کا
جواب دیوے گا کیا حق کے روبرو واعظ

خدا کے واسطے چپ رہ، اتر تُو منبر سے
حدیث و آیہ کو مت پڑھ توُ بے وضو واعظ

سنا کسی سے تُو نامِ بہشت، پر تجھ کو
گلِ بہشت کی پہنچی نہیں ہے بُو واعظ

بتوں کی حسن پرستی سے کیا خلل دیں میں
خدا نے دوست رکھا ہے رخِ نکو واعظ

ثبوتِ حق کی کریمی سبھوں پہ ہے لیکن
تری تو نفیِ کرم پر ہے گفتگو واعظ

ڈروں ہوں میں نہ کریں رند تیری ڈاڑھی کو
تبرّکات میں داخل ہر ایک مُو واعظ

ہزار شیشۂ مے اس میں تیں چھپایا ہے
تری جو پگڑی ہے یہ صورتِ سبو واعظ

قطعہ
سخن وہ ہے کہ موثر دلوں کا ہو ناداں
یہ پوچ گوئی ہے جس سے ہے تجھ کو خُو واعظ

کہا تُو مان لے سوداؔ کا، توبہ کر اس سے
لب و دہن کے تئیں کر کے شست و شُو واعظ

(مرزا رفیع سوداؔ)

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/