منتخب غزلیں
دیکھی ہیں جب سے ہم نے ، نذریں اُتاریاں ہیں سارے …
دیکھی ہیں جب سے ہم نے ، نذریں اُتاریاں ہیں
سارے جہاں سے اچھی ، آنکھیں تمہاریاں ہیں
گل رنگ مہ وشوں پہ ، آتا ہے رشک ہم کو
یہ صُورتیں الٰہی !! کس نے سنواریاں ہیں؟
اک بار تو کبھی تم ، ہلکی سی چَھب دکها دو
اس آرزو میں ہم نے ، عمریں گزاریاں ہیں
چہرے پہ کالی زُلفیں ، ڈهاتی قیامتیں ہیں
مصری کی طرح میٹھی ، باتیں تمہاریاں ہیں
تم بن یہاں پہ جینا ، جینا ہے کیسا جینا
یہ رونقیں جہاں کی ، تم سے ہی ساریاں ہیں
جن حُسن کو ابھی تک ، ہم نے نہیں بھلایا
وه جهیل جیسی آنکھیں ، غزلیں ہماریاں ہیں
(ڈاکٹر حسن رضوی)
انتخاب :-: ابوالحسن علی ندوی


