منتخب غزلیں

( غیــر مطبــوعــہ ) کچھ دن سے اُٹھ رہی ہے دل و ش…

( غیــر مطبــوعــہ )

کچھ دن سے اُٹھ رہی ہے دل و شہرِ جاں سے خاک
جب ہم ہرے بھرے ہیں تو آئئی کہاں سے خاک

پھر بھی یہ دل دھڑک اٹھا اُس کی پکار پر
گو ‘ اُس پہ لا کے ڈالی تھی سارے جہاں سے خاک

چہرہ اٹا ہے دھول سے’ خالی ہیں دونوں ہاتھ
تم آ رہے ہو چھان کے آخر کہاں سے خاک

ہم اس لئے بھی اُس سے ملاتے نہیں نظر
نسبت زمین کو ہے بَھلا آسماں سے خاک

کل تک ہرا بھرا تھا ترا دل / مِرا دماغ
اب کیسے اُڑ رہی ہے یہاں سے، وہاں سے خاک

آئندہ میرے ساتھ یہاں رفتگاں بھی ہوں
سو ‘ میں ہٹا رہی ہوں ہر اک داستاں سے خاک

جس بت کومیرا عشق نہیں رام کر سکا
وہ ہو سکے گا موم تمھارے بیاں سے خاک

( شـــمـامـــہؔ اُفـــق )

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/