منتخب غزلیں
میں کوئی دعا , نہ عطا چاہتی ہوں فقط اپنے رب کی رضا…

میں کوئی دعا , نہ عطا چاہتی ہوں
فقط اپنے رب کی رضا چاہتی ہوں
فقط اپنے رب کی رضا چاہتی ہوں
میری روح تو ہے گناہوں میں جکڑی
مگر دل میں صلِ علیٰ چاہتی ہوں
ابھی تک جفا سے وفا چاہتی ہوں
‘میری سادگی دیکھ کیا چاہتی ہوں’
میں خود منحرف اپنی تردید خود ہوں
اور اپنی صدا خود درا چاہتی ہوں
میری خواہشوں کی کوئی حد نہیں ہے
تمہیں کیا بتاؤں میں کیا چاہتی ہوں
ہو میرا گھروندا بھی دریا کنارے
پھر اس میں وفا کا دیا چاہتی ہوں
نہ سونے کی چوڑی, نہ بالی, نہ کنگن
بس اپنے لیے اک ردا چاہتی ہوں
میں سجنے ,سنورنے, نکھرنے کی خاطر
تری چشم کا آئینہ چاہتی ہوں
دو عالم میں مجھ کو ملے ساتھ تیرا
میں یوں عشق کی انتہا چاہتی ہوں
صدا کوئی تو جاۓ عرش بریں تک
جو مقبول ہو, وہ دعا چاہتی ہوں
عنبرین خان
Ambreen Khan



