منتخب غزلیں

سید سجاد ظہیر کی پیدائش November 05, 1905 5 نومبر…

سید سجاد ظہیر کی پیدائش
November 05, 1905

5 نومبر 1905ء اردو ادب میں ترقی پسند تحریک کے بانی، ممتاز ادیب، دانش ور اور سیاسی رہنما سید سجاد ظہیر کی تاریخ پیدائش ہے۔ ان کا تعلق لکھنؤ کے ایک ذی علم گھرانے سے تھا۔ 1936ء میں انہوں نے لندن میں انجمن ترقی پسند مصنّفین کی بنیاد رکھی جو بہت جلد اردو کی مقبول ترین ادبی تحریک بن گئی۔ قیام پاکستان کے بعد پاکستان چلے آئے جہاں وہ کچھ عرصے راولپنڈی سازش کیس کے سلسلہ میں پابند سلاسل بھی رہے۔ اس مقدمے سے رہائی کے بعد جولائی 1955ء میں وہ بھارت واپس چلے گئے جہاںبھارت کے وزیراعظم جواہر لعل نہرو نے ان سے بھارت میں سکونت اختیار کرنے کی درخواست کی چنانچہ ایسا ہی ہوا اور سید سجاد ظہیر دوبارہ بھارت کے شہری بن گئے۔سید سجاد ظہیر نے 13 ستمبر 1973ء کو سوویت یونین میں وفات پائی جہاں وہ ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے گئے ہوئے تھے۔ان کی تصانیف میں لندن کی ایک رات، روشنائی اور پگھلا نیلم خصوصاً قابل ذکر ہیں۔


Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/