منتخب غزلیں
چین اک پل نہیں اور کوئی حل نہیں کون موڑے مہار کو…

چین اک پل نہیں
اور کوئی حل نہیں
کون موڑے مہار
کوئی سانول نہیں
کیا بشر کی بساط
آج ہے کل نہیں
منجمد ہے وجود
کوئی ہلچل نہیں
دل ہے گھائل مگر
آنکھ جل تھل نہیں
چھوڑ میری خطا
تُو تو پاگل نہیں
(صابر ظفر)
اور کوئی حل نہیں
کون موڑے مہار
کوئی سانول نہیں
کیا بشر کی بساط
آج ہے کل نہیں
منجمد ہے وجود
کوئی ہلچل نہیں
دل ہے گھائل مگر
آنکھ جل تھل نہیں
چھوڑ میری خطا
تُو تو پاگل نہیں
(صابر ظفر)



