#hamidnaved کیا آپ مسلمان ہے؟؟؟ یہ سوال کسی بھی …

کیا آپ مسلمان ہے؟؟؟
یہ سوال کسی بھی مسلمان سے کیا جائے تو وہ سینہ ٹھوک کر کہے گا, ک الحمداللہ میں ایک پکا مسلمان ہوں, اور اسکے ساتھ وہ شخص جس بھی فرقے سے تعلق رکھتا ہوں, اپنے فرقے کے علاوہ تمام فرقعوں کو کافر بھی سمجھتا ہوگا.
یہاں پر میرے زہن میں یہ سوال آتا ہے کہ ہمیں کس چیز سے فرق پڑتا یے, آیا کسی کو کافر ڈیکلئر کرنے سے یا اپنے آپ کو مسلمان بنانے سے. یقینا کسی کو کافر کہنے سے آپ کا کوئی فاہدہ نہیں ہوگا, آپ سے سوال جواب آپ کی زات کے ہونگے کہ آپ کیا ہو, نا کہ کسی دوسرے کے کفر کے, تو پہلے اپنا جائزہ لیجیے, پھر دوسرے پر انگلی اٹھاہیں…..
اپنے جائزے کا خیال آتے ہی زہن میں آیا کہ شروعات خود سے کیوں نہ کی جائے کہ کیا میں مسلمان ہوں؟؟؟, بے شک کلمہ گو ہوں مگر کیا اسلام کے بنیادی عقائد پر عمل کرنا میرا کام نہیں……
اگر دیکھا جائے تو اسلام کے بنیادی اراکین میں توحید پہلے نمبر پر آتی ہے, توحید پر ایمان لانا اسلام کی پہلی شرط ہے, منہ زبانی تو سب ہی اس بات کا اقرار کرتے ہیں کہ اللہ تعالی ایک ہی, وہ رب العامیں ہے, وہ رازق ہے, وہ ہر چیز پر قادر ہر, اس سے کوئی چیز پوشیدہ نہیں, وہ ہر وقت ہمیں ریکھ رہا ہے وغیرہ وغیرہ, اور بحیثیت مسلمان ہمیں ان تمام باتوں پر پکا یقین ہونا چائیے,
میرے نزدیک توحید پر آپکا ایمان اس وقت مکمل ہوگا, جب آپ ان تمام باتوں پر عمل پیرا ہونگے, جس کا اللہ تعالی نے ہمیں حکم دیا ہے اور ان تمام باتوں سے دور نہیں ریے گے جس سے منع فرمایا ہے.
اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر بتایئں کہ آج کل ہم میں سے کتنے لوگ اس پر عمل پیرا ہیں…….
اللہ تعالی ہمیں #جھوٹ بولنے سے منع فرماتا ہے, مگر اس کے برعکس ہم میں سے زیادہ تر لوگ صبح سے شام دھڑا دھڑ جھوٹ بولتے رہتے ہیں…
اللہ تعالی کہتا ہے کہ میری راہ میں خرچ کروں میں تمہیں اس کا دس گنا سے ستر گنا واپس کروں گا, مگر نہیں ہمیں کوئی بنک پندرہ فیصد سالانہ سود دے تو ہم اپنی تمام جمع پونجی اس میں دے دیں گے ہمیں بنک کے پندرہ فیصد کے وعدے پر تو یقین ہوتا ہے, نہیں یقین تو اللہ تعالی کے 10 گنا یعنی ایک ہزار فیصد کی واپسی پر……
اسکے علاوہ یتیموں کا مال نہ کھانے اور حقوق العباد ادا کرنے, رشوت سے دور رہنے کا حکم ہے, ہم میں سے کتنے اس بات کا خیال کرتے ہیں.
توحید نام ہے اللہ کو ماننے کا, مگر آجکل ہم اللہ کو تو مانتے ہیں مگر اللہ کی ایک نہیں مانتے, اور جب ہم اللہ کی نہیں مانتے تو توحید پر ایمان تو نہ ہوا, نماز, روزہ, حج, زکات سب توحید کے بعد آتے ہیں, اب آپ خود فیصلہ کریں کہ ان تمام باتوں کے ہوتے ہوئے آپ مسلمان کہلا سکتے ہیں.


