منتخب غزلیں

مسکنِ ماہ و سال چھوڑ گیا دِل کو اُس کا خیال چھوڑ گیا تازہ دم جسم و جاں تھے فُرق…

مسکنِ ماہ و سال چھوڑ گیا
دِل کو اُس کا خیال چھوڑ گیا

تازہ دم جسم و جاں تھے فُرقت میں
وصل، اُس کا نِڈھال چھوڑ گیا

عہدِ ماضی جو تھا عجب پُرحال !
ایک وِیران حال چھوڑ گیا

ژالہ باری کے مرحَلوں کا سفر
قافلے، پائمال چھوڑ گیا

دِل کو اب یہ بھی یاد ہو، کہ نہ ہو !
کون تھا، کیا ملال چھوڑ گیا

میں بھی اب خود سے ہُوں جواب طلب
وہ مجھے، بے سوال چھوڑ گیا

جون ایلیا

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/