منتخب غزلیں

شفیق خلؔش . چراغِ دِل تو ہو روشن، رَسد لہُو ہی سہی ‘ نہیں وصال میسّر تو آرزُو ہی…

شفیق خلؔش
.
چراغِ دِل تو ہو روشن، رَسد لہُو ہی سہی
‘ نہیں وصال میسّر تو آرزُو ہی سہی ‘

کوئی تو کام ہو ایسا کہ زندگی ہو حَسِیں
نہیں جو پیارمقدّر، توجُستجُو ہی سہی

یہی خیال لئے، ہم چمن میں جاتے ہیں !
وہ گل مِلے نہ مِلے اُس کے رنگ و بُو ہی سہی

عجیب بات ہے حاصِل وصال ہے نہ فِراق
جو تیرے در پہ پڑے ہیں وہ سُرخ رُو ہی سہی

ہم اُس کےطرزِعمل سے ہُوئے نہ یُوں عاجز
کہ جانِ جاں تو ہے اپنا، وہ تُند خُو ہی سہی

خَلِش یہ دِل نہ ہو مائل کسی بھی مہوش پر
مُشابہت میں ہواُس کی وہ ہُوبَہُو ہی سہی

شفیق خلؔش


Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/