منتخب غزلیں

ڈاکٹر نسیم نکہت کا یومِ وفات April 29, 2023 ڈاکٹر …

ڈاکٹر نسیم نکہت کا یومِ وفات
April 29, 2023
ڈاکٹر نسیم نکہت اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں 10 جون 1958 کو پیدا ہوئیں۔ ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد لکھنؤ یونیورسٹی کے شعبہ اردو سے ایم اے اردو اور اردو شاعری میں واقعہ کربلا کے موضوع پر 1993 میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد مستقل طور پر لکھنؤ میں مقیم ہوگئیں۔ اس دوران قومی و بین الاقوامی سطح پر مشاعروں میں اردو کی نمائندگی کی، ساتھ ہی اپنی مترنم آواز سے سامعین میں مفرد مقبولیت حاصل کی۔
——
منتخب کلام
——
بنجارے ہیں رشتوں کی تجارت نہیں کرتے
ہم لوگ دکھاوے کی محبت نہیں کرتے
….
آج بچھڑے گا کوئ توڑ کے رشتے نکہت
میرے دل ، اے میرے دل یونہی دھڑکتے رهنا
….
اپنے چہرے کو بدلنا تو بہت مشکل ہے
دل بہل جائے گا آئینہ بدل کر دیکھو
….
مانا کہ میں ہزار فصیلوں میں قید ہوں
لیکن کبھی خلوص سے مجھ کو بلا کے دیکھ

مجھ کو یہ دربدری تو نے ہی بخشی ہے مگر
جب چلی گھر سے تو میں نام ترا لے کے چلی
….
وہ تھکا ہارا تھا بستر پہ آتے ہی سو گیا
چوڑیاں ہاتھوں میں بے مقصد کھنکتی رہ گئیں

غزل 1
بنجارے ہیں رشتوں کی تجارت نہیں کرتے
ہم لوگ دکھاوے کی محبت نہیں کرتے

ملنا ہے تو آ جیت لے میدان میں ہم کو
ہم اپنے قبیلے سے بغاوت نہیں کرتے

طوفان سے لڑنے کا سلیقہ ہے ضروری
ہم ڈوبنے والوں کی حمایت نہیں کرتے

غزل 2
غالبؔ کا رنگ میرؔ کا لہجہ مجھے بھی دے
لفظوں سے کھیلنے کا سلیقہ مجھے بھی دے

تیری نوازشیں ہیں ہر اک خاص و عام پر
دریا ہے تیرا نام تو قطرہ مجھے بھی دے

سجدوں کو میرے پھر تری چوکھٹ نصیب ہو
منزل تلک پہنچنے کا رستہ مجھے بھی دے

آخر مری دعا سے اثر کیوں چلا گیا
میری بھی سن لے خوشیوں کا تحفہ مجھے بھی دے

سب کی مرادیں آئیں بھری سب کی جھولیاں
دامن مرا ہی خالی ہے مولیٰ مجھے بھی دے

غزل۔۔3

کہیں دن گزر گیا ہے کہیں رات کٹ گئی ہے
یہ نہ پوچھ کیسے تجھ بن یہ حیات کٹ گئی ہے

یہ اداس اداس موسم یہ خزاں خزاں فضائیں
وہی زندگی تھی جتنی ترے ساتھ کٹ گئی ہے

نہ تجھے خبر ہے میری نہ مجھے خبر ہے تیری
تری داستاں سے جیسے میری ذات کٹ گئی ہے

یہ ترا مزاج توبہ یہ ترا غرور توبہ
تری بزم میں ہمیشہ مری بات کٹ گئی ہے

ترے انتظار میں میں جلی خود چراغ بن کر
تری آرزو میں اکثر یوں ہی رات کٹ گئی ہے

نہ وہ ہم خیال میرا نہ وہ ہم مزاج میرا
پھر اسی کے ساتھ کیسے یہ حیات کٹ گئی ہے

یہ کتاب قسمتوں کی لکھی کس قلم نے نکہتؔ
کہیں پر تو شہہ کٹی ہے کہیں مات کٹ گئی ہے۔
………………………


Related Articles

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/