افسانے

یہ وہ مقدس مقام ہے…جہاں قوم کے بڑے بڑے فیصلے روزانہ ہوتے ہیں… اور اگلے دن پھر تا…

یہ وہ مقدس مقام ہے…جہاں قوم کے بڑے بڑے فیصلے روزانہ ہوتے ہیں…
اور اگلے دن پھر تازہ جذبے کے ساتھ نئے فیصلے بھی وہیں بنتے ہیں 😄

شام ہوئی نہیں کہ گروپ میں میسج:
“چلو بھائی، آج کچھ بڑا پلان کرتے ہیں!”

اور سب سیدھے ہوٹل…
جہاں ایک کٹ چائے کے ساتھ ملک کی معیشت سے لے کر اپنی آنے والی “اربوں کی کمپنی” تک…
سب کچھ روزانہ ترتیب پاتا ہے۔

پہنچتے ہی پہلا آرڈر: ایک کٹ چائے ☕
پانچ منٹ بعد دوسرا دوست: “او بھائی، ایک اور چائے!”
پندرہ منٹ بعد: “یار بھوک لگ گئی ہے… انڈا پراٹھا لگا دو!” 🍳

اور پھر شروع ہوتا ہے اصل شو…

ہر گروپ میں ایک “بھولا بھالا بندہ” لازمی ہوتا ہے…
جس کا عہدہ ہوتا ہے: قربانی کا بکرا (Temporary) 😄

“یار اسے تو کچھ بھی نہیں آتا!”
“اس کو پہلے ABC سکھاؤ!”

اور وہ بیچارہ مسکرا کر سب سہہ رہا ہوتا ہے…
کیونکہ اسے پتہ ہوتا ہے…
آج میری باری ہے، کل کسی اور کی ہوگی 😄

پھر انٹری ہوتی ہے خاص شخصیات کی…

ایک وہ دوست…
جو ہر دوسرے دن “عنقریب بیرونِ ملک روانہ” ہو رہے ہوتے ہیں ✈️
“بس بھائی، اگلے مہینے نکل رہا ہوں… سب سیٹ ہے!”
یہ الگ بات ہے کہ یہ “اگلا مہینہ” پچھلے تین سال سے نہیں آیا 😄

ایک صاحب…
جن کے پاس ہر رات نیا بزنس آئیڈیا ہوتا ہے:
“یار ایک زبردست آئیڈیا آیا ہے…”
اور اگلی رات نیا آئیڈیا… پرانا خود ہی رخصت 😄

اور ایک وہ…
جس کا “دوست دبئی سے آنے والا ہے”:
“بھائی میرا دوست آ رہا ہے… ہم مل کر بڑا کام کریں گے!”
وہ دوست آج تک نہیں آیا…
لیکن بزنس تین بار لانچ ہو کر بند بھی ہو چکا ہے 😄

اب اگر کسی نے غلطی سے کوئی کارنامہ سنا دیا…
“یار میں نے کل تھوڑا سا کام کیا…”

بس پھر کیا ہے!
فوراً جذباتی فیصلہ:
“واہ بھائی! آج تو ہائ وے چلتے ہیں!”
“نہیں نہیں… سہراب گوٹھ! اصل مزہ وہیں ہے!”

اور پھر رات کے دو بجے تک…
چائے، قہقہے اور خوابوں کی نئی قسط جاری…

ہنسی، مذاق، گپ شپ…
ایسا لگتا ہے سب کچھ سیٹ ہے…
بس کل سے کام شروع کرنا ہے۔

کل؟
کل پھر وہی ہوٹل… وہی چائے… وہی پلان 😄

اصل بات تھوڑی سی سنجیدہ ہے…
مگر بات وہی ہے جو دل کو لگ جائے…

اگر یہی لوگ…
یہی وقت…
گھر میں سکون سے بیٹھ کر…
صرف دو گھنٹے بھی فوکس کر لیں…

تو وہ سب کچھ حاصل کر سکتے ہیں…
جو وہ روز چائے کے کپ میں دیکھتے ہیں۔

مسئلہ صرف یہ ہے…
یہ تنہائی کے عادی نہیں…
اپنے آپ کے ساتھ بیٹھنے سے گھبراتے ہیں…

یہ شور میں پلے بڑھے ہیں…
اور خاموشی کو سنجیدگی نہیں…
“بوریت” سمجھتے ہیں 😄

گھر میں نہ وہ ماحول…
نہ وہ آزادی…
نہ وہ “واہ بھائی!” والی موٹیویشن…

کیونکہ وہاں کوئی نہیں ہوتا جو ہر جملے پر کہے:
“یار تم تو بڑا کام کر جاؤ گے!” 😄

کراچی کی چائے صرف چائے نہیں…
یہ ایک Daily Meeting ہے…
ایک Social Therapy ہے…
اور تھوڑا سا… ایک نشہ بھی ☕

جہاں پلان بنتے ہیں…
اور اگلے دن نئے پلان کے لیے پرانے قربان ہو جاتے ہیں 😄

حاجی صاحب آج بھی کہتے ہیں:
“یار تم لوگ سمجھتے نہیں… کراچی کے لڑکوں میں بڑا ٹیلنٹ ہے!”

اور سچ پوچھو تو… وہ غلط بھی نہیں کہتے…

ہر لڑکے کے اندر واقعی ایک کامیاب انسان بیٹھا ہے…

بس مسئلہ صرف اتنا ہے…
وہ ابھی تک چائے کے ہوٹل سے اٹھنے کو تیار نہیں 😄☕

— سہیل بلخی


Source

Related Articles

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/