منتخب نظمیں
محبّت میں جب فاصلے آ جائیں… تو صرف راستے لمبے نہیں…
محبّت میں جب فاصلے آ جائیں…
تو صرف راستے لمبے نہیں ہوتے، دل بھی آہستہ آہستہ دور ہونے لگتے ہیں۔
لوگ کہتے ہیں فاصلے اہم نہیں ہوتے…
مگر سچ یہ ہے کہ جب گفتگو میں خاموشی کے وقفے بڑھنے لگیں،
تو سمجھ لو یا تو تمہاری موجودگی معمول بن چکی ہے،
یا تمہاری جگہ کے لیے کوئی اور امکان جنم لے چکا ہے۔
مصروفیت ہمیشہ عذر نہیں ہوتی…
یہ اکثر ترجیح کا دوسرا نام ہوتی ہے۔
کیونکہ زندگی میں کام سب کے ہوتے ہیں،
وقت صرف اُن کے لیے نکلتا ہے جو دل کے قریب ہوں۔
اور جب ایک وقت ایسا آئے
کہ تمہاری ناراضگی بھی اثر کھو دے…
تو رک جاؤ۔
خود کو کسی خاموش کونے میں لے جاؤ،
اپنے سامنے بٹھاؤ…
اور آہستہ سے سمجھاؤ
کہ ہر رشتہ بچانے کے قابل نہیں ہوتا،
اور ہر محبت… ہمیشہ نہیں رہتی۔ 🖤

