پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

یہ عشق فنا کر دے (حذیفہ ہارون) قسط نمبر 2 زین کا…

یہ عشق فنا کر دے (حذیفہ ہارون)
قسط نمبر 2

زین کالج کے پارک میں بیٹھا کچھ نوٹس بنانے میں مصروف تھا تو جم ہڑبڑاہٹ میں اسکے پاس آیا …
کیا بات ہے تم مجھے کافی گھبراۓ ہوئے لگ رہے ہو زین نے اسے اس طرح ہڑبڑاہٹ کا شکار دیکھا تو پوچھے بغیر نہ رہ سکا ….
یار سیف اور کامران کی لڑائی ہو گئی ہے اور سیف نے کامران کو دھمکی دی ہے کے جب وہ کالج سی بھر نکلے گا تو سیف اپنے دوستوں سمیت اس پے حملہ کر دیگا اس وجہ سے کامران بہت ڈر گیا ہے اسنے کہا کے میں یہ بات تمھیں بتا دوں جم نے بتایا …
اچھا اور یہ کامران کہاں ہے اور ان دونوں کی لڑائی کس بات پے ہوئی ویسے سیف تو ہمیشہ مجھسے ہی لڑائی کرتا تھا آج کامران کیوں؟..زین نے حیرت سے کہا کیونکے اسکے اسکول کا زمانے سے ہی اسکی اور سیف کی نہیں بنتی تھی ہر دن کسی نے کسی بات پے لڑائی ہو جاتی تھی وجہ یہ ہوتی تھی کے سیف ہمیشہ اپنے آپکو زین پے فوقیت دینے کی کوشش کرتا لیکن زین ہمیشہ اس سے آگے نکل جاتا تھا اور سیف کو پیچھے چھوڑ دیتا تھا سیف بچپن سے ہی زین کے ساتھ حسد کی آگ میں جل رہا تھا اور جوانی کی حدود میں آ کر یہ آگ اور زیادہ بڑھ گئی تھی سیف بھی اسلام آباد کے پولیس کمیشنز کا بیٹا تھا اس وجہ سے اسے پولیس کا بھی کوئی ڈر خوف نہیں تھا زین اس بات پے حیران تھا کے سیف نے کامران سے لڑائی کیوں کی تھی ….
پتا نہیں یار مجھے یہ نہیں پتا کے ان دونوں کی لڑائی کیوں ہوئی میں تو بس یہ بولنے کیلئے آیا ہوں کے جب کامران کالج سے باہر نکلے تو تم بھی اسکے ساتھ ہی نکلنا . جم کے چہرے پے پریشانی کے واضح تاثرات تھے …
ٹھیک ہے میں اسکے ساتھ تو رہونگا لیکن میں سیف سے کسی بھی قسم کی لڑائی نہیں کرونگا کیونکے اس دفع اسکی لڑائی کامران سے ہے البتہ اگر اسنے مجھے بھی گھسیٹا تو میں پھر اسے مارنے سے گریز نہیں کرونگا…
کیا مطلب اگر اسنے تم پے ہاتھ نہیں اٹھایا تو تم اسے کچھ بھی نہیں کہو گے اور کامران کو پٹنے دو گے….
ہاں بلکل اسکی لڑائی کامران سے ہے مجھسے نہیں مجھے فضول میں بیچ میں آنے کی کیا ضرورت ہے . زین نے لاپرواہی سے کہا …
مجھے تم سے یہ امید نہیں تھی . جم نے قدرے خفگی سے کہا …
مجھے نہیں پتا کے تمھیں مجھسے کیا امید تھی اور میں سننا بھی چاہتا تمھیں جو کہنا تھا کہ لیا اب جاؤمجھے بہت سے کام کرنے ہیں میں کامران کی داستان سننے کیلئے فارغ نہیں بیٹھا ہوا . زین کے لہجے میں بیزارى کا واضح اظہار تھا ….
ٹھیک ہے ایز یو وش . جم نے مختصراً کہا اور چلا گیا .
کالج کی چھٹی کے بعد جم ، کامران اور زین تینوں ساتھ ہی باہر نکلے سیف اپنے چمچوں کے ساتھ اسکا منتظر تھا اسکے ساتھ تین لڑکے اور تھے بظاھر تو وہ پڑھے لکھے لگتے تھے لیکن زین ان سب کو جانتا تھا ایک نمبر کے لڑاکا تھے سب کے سب مگر وہ انکے کالج کے نہیں بلکے دوسرے کالج کے لڑکے تھے …
ہے سیف واٹس گوئنگ اون .یہ کہتا ہوا زین اسکے سامنے آ گیا ..
سامنے سے ہٹو زین آج میں تم سے کوئی بات نہیں کروں گا آج صرف کامران سے ہی میری بات ہوگی وہ بھی ہاتھوں سے ….
اچھا میں ہٹ جاتا ہوں لیکن پہلے تم مجھے کامران سے لڑائی کی وجہ تو بتاؤ ….
تم کون ہوتے ہو وجہ پوچھنے والے…سیف نے اسے حقارت سے دیکھا .
میں کامران کا دوست ہوتا ہوں پوچھنے والا اور جب تک تم کامران سے لڑائی کی وجہ نہیں بتاؤ گے میں سامنے سے نہیں ہٹنے والا . زین نے ڈھٹائی سے کہا ..
اگر لڑائی کی وجہ جاننے کا اتنا ہی شوق ہے تو اپنے دوست کامران سے ہی پوچھ لو بات اس ہی نے شروع کی تھی ….
کیا ہوا ہے کامران؟ زین کامران کی طرف مڑا..
یار یہ تیرے بارے میں بہت برا بھلا کہ رہا تھا اور میں نے وہ سب سن لیا بس پھر کیا تھا میں نے غصّے میں آ کر ایک مکّہ اسکے منہ پے جڑ دیا بس اتنی سی بات ہے . کامران نے تفصیل بیان کی ..
بس اتنی سی بات ہے یہ تو مسلۂ تو بہت آسانی سے حل ہو سکتا ہے ایسا کرو سیف تم بھی اسکے منہ پے ایک مکّہ مارو بات ختم کرو …..
نہیں بات صرف مکّہ مارنے کی نہیں ہے اسنے چار لوگوں میں میری بے عزتی کری ہے اور اسکی سزا اسے یہ تینوں دیں گے . یہ کہ کر سیف نے ان تینوں لڑکوں کی طرف اشارہ کیا …
ٹھیک ہے دے دو جیسے تمہاری مرضی . زین نے شانے اچكائے اور درمیان سے ہٹ گیا کامران اور جم نے حیرت سے اسکی طرف دیکھا اسنے خود ہی انہیں مقابلے کی دعوت دی اور خود آٹے میں سے بال کی طرح نکل گیا لیکن زین انکی طرف متوجہ نہیں تھا …
جیسے ہی ایک لڑکا کامران کی طرف بڑھا کامران جسے روکنے کیلئے لات مارنے ہی والا تھا لیکن اس سے پہلے ہی زین نے آگے بڑھ کر اپنے سر کی ٹکر اسکے پیٹ پے دے ماری وہ دوہرا ہو کر وہیں زمین پر بیٹھ گیا زین نے اتنے پے ہی بس نہیں کیا اور اسکے سر پے پے در پے ٹھوکریں مارنے لگا تھوڑی ہی دیر میں وہ لڑکا بلکل نڈھال ہو گیا …
یہ دیکھ کر دوسرے دونوں لڑکے غصّے سے انگلیاں بھینچتے آگے بڑھے ایک پے تو زین نے مکّوں کی بارش کردی اور دوسرے کو کامران اور جم نے پکڑ کر اچھی طرح دھو دیا یہ دیکھ کر سیف فورا اپنی کار میں بیٹھ گیا کامران اسے پکڑنے کیلئے آگے بڑھا لیکن اسنے اسکے قریب آنے سے پہلے ہی کار کا دروازہ بند کر دیا ..
ڈرپوک . کامران نے بس اتنا کہا لیکن سیف نے اسکی بات پے دھیان نہیں دیا بلکے اسنے زین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا "یاد رکھنا زین ایک نہ ایک دن تم سے اس بات کا بدلہ ضرور لوں گا جب یہ تمہارا معاملہ نہیں تھا تو تم نے بیچ میں ٹانگ کیوں اڑائی دیکھنا ایک نہ ایک دن میں اس بات کا بدلہ ضرور لوں گا”.
مجھے اس دن کا انتظار رہے گا . زین نے مسکراتے ہوئے کہا اسے اسکے اس طرح مسکرانے پے اور غصّہ آیا لیکن اسنے کچھ کہا نہیں خاموشی سے اپنی کار سٹارٹ کی اور آگے بڑھا دی …………….
گرمیوں کی اس تپتى دوپہر میں زین کالج سے اپنے گھر پہنچا تو لاؤنج میں حماد بخاری بیٹھے تھے اسکے آتے ہی انہوں نے کہا ” آئیے آئیے میرے لڑاکا بیٹے آ گئے لڑائی کرکے”انکے لہجے میں گہرا طنز تھا ..
کیسی لڑائی اور آپ یہ مجھے لڑاکا بیٹا کیوں کہ رہے ہیں . زین نے انجان بننے کی کوشش کی ….
اتنے انجان نہ بنو میں کوئی دو دن کا بچہ نہیں جو مجھے کچھ معلوم نہ ہو ایک ایک پل کی خبر ملتی رہتی ہے مجھے بتاؤ كميشنر ارباز علی کے بیٹے کے ساتھ لڑائی کیوں کی…..
آپکو یہ بات کس نے بتائی زین نے حیرت سے کہا ..
ارباز علی نے مجھے خود ہی بتایا کے تمہاری لڑائی ہوئی انکے بیٹے کے ساتھ اور تم نے اسے بہت مارا ہے …
ہاں یہ سچ ہے کے میری اس سے لڑائی ہوئی ہے لیکن یہ بلکل جھوٹ ہے کے میں نے اسے مارا ہے وہ تو اپنے ساتھ تین لڑکے لایا تھا بس میں نے اور میرے دوست نے ان تینوں کو مارا ہی تھا کے سیف وہاں سے بھاگ گیا افسوس مجھے اسے مارنے کا موقع نہیں ملا . زین نے تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا ..
اور اگر تمھیں موقع مل جاتا تو کیا تم اسے بھی مارتے.حماد بخاری نے اسے گھور کر دیکھا …..
نیکی اور پوچھ پوچھ …زین نے مسکراتے ہوئے کہا …..
افسوس صد افسوس حماد بخاری کا بیٹا لوگوں سے لڑائی جھگڑے کرتا پھرتا ہے لوگ کیا سوچیں گے میرے بارے میں کے جو اپنے بیٹے کو نہیں سنبھال سکتا وہ ملک کیا خاک سنبھالے گا .حماد بخاری نے اسے شرم دلانے کی کوشش کی کے شاید باپ کا سن کر ہی اسے تھوڑی شرمندگی ہو لیکن اسنے شرمندہ ہونے کی جگہ کہا "سوری ڈیڈ اب میں کم از کم لوگوں کی سوچ پے تالے نہیں لگا سکتا آپ لوگوں کی سوچ کے بارے میں نہیں سوچیں اپنے کام کی طرف دھیان دیں الیکشن سر پر ہیں مجھے امید ہے کے اس دفع کے الیکشن آپ ہی جیتیں گے بیسٹ آف لاک” یہ کہ کر زین وہاں سے اٹھ کر اپنے کمرے میں چلا گیا حماد بخاری ہکا بکا سے وہیں بیٹھے رہے بات انہوں نے زین کی سیف سے لڑائی سے شروع کو تھی اور وہ بات انکے الیکشن تک لے گیا تھا بہت عجیب ہے زین بھی انہوں نے خود کلامی کی ….
چاند کی چاندنی پوری طرح پھیل چکی تھی اور اسلام آباد کے اس پوش علاقے میں جہاں سب امیر و کبیر اور بڑے بڑے لوگ رہتے تھے انہی بنگلوں میں سے ایک بنگلے کے ایک کمرے میں سے دو میاں بیوی کے لڑنے کی آواز آ رہی تھی ….
آخر تم چاہتی کیا ہو . اشعر نے اسپے چیختے ہوئے کہا.
میں کچھ نہیں چاہتی خدا کیلئے مجھے اکیلا چھوڑ دیں مجھے آپسے کوئی گلا شکوہ نہیں ہے ….کشمالہ نے نم آنکھوں سے کہا ….
لیکن مجھے تم سے بہت گلے شکوے ہیں روز تم میرا کوئی نہ کوئی نقصان کرتی رہتی ہو آج تم نے میراے دس لاکھ روپے نہ جانے کہاں رکھ دئے اسکے علاوہ بھی تم روز کچھ نہ کچھ نقصان کرتی ہی رہتی ہو آخر میں کب تک یہ برداشت کروں اشعر نے غضب ناک ہوتے ہوئے کہا …
آپکے دس لاکھ روپے میں نے جان بوجھ کر نہیں کھوئے بس کہیں رکھ کر بھول گئی اور صرف میری ہی غلطی نہیں ہوتی زیادہ تر لڑائیاں آپکی ہی وجہ سے ہوتی ہیں …کشمالہ نہ اپنا قصور اس پے ڈالنے کو کوشش کی …
پتا نہیں میری غلطی کہاں سے ہوتی ہے الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے . اشعر نے اسے گھورتے ہوئے کہا …
ہاں سب کچھ میں ہی کرتی ہوں آپ تو بہت شریف ہیں نہ …..
دیکھو اگر تم میرے ساتھ خوش نہیں ہو تو خوشی خوشی الگ ہو جاؤ روز روز کے لڑائی جھگڑوں سے میں تنگ آ گیا ہوں لیکن میری ایک بات یاد رکھنا میں اپنی بیٹی تمھیں ہرگز نہیں دینے والا …اشعر نے علیشا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا جو بیڈ پے سو رہی تھی ….
یہی بس یہی وجہ ہے کے میں تمہارے ساتھ رہنے پے مجبور ہوں میں اپنی بیٹی کی زندگی برباد نہیں کرنا چاہتی ..
پھر مجھسے لڑنا چھوڑ دو ….
میں کبھی آپ سے لڑی ہی نہیں ہمیشہ آپ ہی کی وجہ سے لڑائی ہوتی ہے ..وہ دونوں پھر وہیں آ گئے تھے …
ہاں ہاں ساری غلطی میری ہی ہے تم تو بہت معصوم ہو تم تو کچھ کرتی ہی نہیں نہ سب قصور میرا ہوتا ہے .اشعر نے طنزیہ لہجے میں کہا اور تیزی سے دروازہ کھول کر کمرے سے باہر نکل گیا کشمالہ وہیں بیڈ پے بیٹھ گئی ویسے بھی یہ تو اب عام بات تھی ہر دو دن بعد کسی نہ کسی بات پے انکی لڑائی ہو جاتی تھی کبھی کسی کی غلطی ہوتی تھی تو کبھی کسی کی ان دونوں کی شادی کو چھے سال گزر چکے تھے اسکی بیٹی علیشا چار سال کی ہو چکی تھی لیکن ابھی تک انکے لڑائی جھگڑے ختم نہیں ہوئے تھے پتا نہیں کب ختم ہونے تھے یہ لڑائی جھگڑے.
صبح کے سات بج رہے تھے جب وہ اپنے کالج پہنچی ابھی کالج میں زیادہ سٹوڈنٹس نہیں آئے تھے وہ کالج کے پارک میں آ بیٹھ گئی صبح صبح وہ مئی کی ہلکی ہلکی ہواؤں سے لطف اندوز ہو رہی تھی اور خاموشی سے پارک کی ہری ہری گھاس پر بیٹھی تھی کالج میں بھی وہ نقاب ہی لگا کر رکھتی تھی …
کالج کی کینٹین بھی کھل چکی تھی اسنے کینٹین میں جا کر ایک بسکٹ لے لیا آٹھ بجے انکی کلاس سٹارٹ ہونی تھی اور س وقت ساڑھے سات ہو رہے تھے گویا کلاس سٹارٹ ہونے میں ابھی آدھا گھنٹہ تھا وہ آدھے گھنٹے تک فری تھی وہ بسکٹ لا کر پارک کی ایک بینچ پر بیٹھ گئی اسے بیٹھے وہاں تھوڑی دیر ہی ہوئی تھی کے ایک لڑکی اسکے برابر میں آ کر بیٹھ گئی وہ اپنے لباس اور شکل و صورت سے مڈل کلاس گھرانے کی لگ رہی تھی جو لان کی ایک بلیو کلر کی لونگ شرٹ پہنی ہوئی تھی اور اسکے ساتھ ایک بلیک پاجامہ پہنی ہوئی تھی اور گلے میں بھی بلیک کلر کا ایک دوپٹا ڈالی ہوئی تھی.
السلام و علیکم کیا میں یہاں بیٹھ سکتی ہوں .اس لڑکی نے اجازت طلب نگاہوں سے اسکی طرف دیکھا ….
شيور..
تھنکس .یہ کہتے ہوئے وہ بیٹھ گئی ..
آپ شاید نئی ہیں کالج میں ..اس لڑکی نے بات شروع کی …
جی ہاں میں دو دن پہلے ہی آئی ہوں ..کائنات نے مسکراتے ہوئے کہا لیکن وہ حجاب میں تھی اس لئے شاید اسنے اسکی مسکراہٹ نہیں دیکھی تھی …
اچھا کونسے ایئر کی سٹوڈنٹ ہو ….
سیکنڈ ایئر …
واؤ میں بھی سیکنڈ ایئر میں ہی ہوں …اسنے خوش ہوتے ہوئے کہا …
اچھا کیا نام ہے تمہارا کائنات نے اشتیاق سے کہا….
میرا نام فریال …
اور میرا نام کائنات….
ماشاللہ بہت اچھا نام ہے …فریال نے تعریف آمیز نگاہوں سے اسکی طرف دیکھا …
شکریہ نام تو تمہارا بھی اچھا ہے .کائنات نے جواباً اسکے نام کی بھی تعریف کی …
تھنکس فریال نے تشکر بھرے انداز میں کہا "ویسے تمہارے ڈیڈ کیا کرتے ہیں…
ہماری اپنی کریانے کی دکان ہے …..
اوہ یہ کہ کر وہ کچھ دیر کیلئے رکی اور پھر کہنا شروع کیا ” تمہارے ڈیڈ کی کریانے کی دکان ہے پھر تو تم لوگ غریب ہوگے تو پھر تمہارے ڈیڈ کالج کی مہنگی فیس کس طرح پے کرتے ہیں”…
میری خالہ پڑھائی کے معاملے میں ہماری مدد کرتی رہتی ہیں تو اس طرح ابو انکے پیسے ملا کر میرے کالج کی فیس پے کر دیتی ہیں انکی کوئی اولاد بھی نہیں ہے اس لئے وہ اپنے زیادہ تر پیسے مجھ پے اور کرن پے ہی خرچ کر دیتی ہیں انکی خواھش ہے کے میں پڑھ لکھ کر ایک اچھی انسان بنوں خالہ کا گھر بھی ہمارے گھر کے قریب ہے اس لئے وہ ہماری طرف بھی آتی جاتی رہتی ہیں…کائنات نے تفصیل سے بتایا …
اچھا اور کرن کون ہے ؟.
میری چھوٹی بہن سیون کلاس میں پڑھتی ہے وہ …
گڈ …
چلو فریال اب کلاس کا ٹائم ہو رہا ہے کائنات نے کہا اور اٹھ کھڑی ہوئی فریال بھی اسکے ساتھ ہی چلی گئی کیونکے ان دونوں کو ایک ہی کلاس میں جانا تھا .
زین ہاتھ سائیڈ میں کر مجھے کچھ نظر نہیں آ رہا یار کامران نے زین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا وہ لوگ کالج میں انگلش کا ویکلی ٹیسٹ تھا جو سر جیمز لیتے تھے….
تو نظر نہیں آ رہا تو میں کیا کروں میں تمہارے لئے تو پیپر نہیں کر رہا زین نے تلملا کر کہا …
دکھا دے نا یار …
نہیں میں نہیں دکھاتا اگر خود نظر آ رہا ہے تو دیکھ لو ورنہ نہیں دیکھو ..
پلیز یار بھائی نہیں ہے تو میرا کامران نے اسے اموشنل بلیک میل کرنے کی کوشش کی…
بھائی تو میں اپنے بھائی کا بھی نہیں تمہارا کیسے ہو سکتا ہوں زین نے مسکراتے ہوئے کہا ..
بڑا کمینہ ہے یار تو اس مشکل حالات میں تو نے مجھے تنہا چھوڑ دیا جب ڈیڈ کو پتا چلے گا کے میرے ویکلی ٹیسٹ میں اتنے بکواس نمبر آئے ہیں تو وہ مجھے کتنا ڈانٹيں گے تو سوچ بھی نہیں سکتا …
جب میں سوچ ہی نہیں سکتا تو مجھے بتا کیوں رہا ہے . زین نے مسکراتے ہوئے کہا لیکن کامران اسکی مسکراہٹ دیکھ نہیں سکا کیونکے وہ زین کے پیچھے بیٹھا تھا …
دکھا دے یار زین ، زین کے آگے بیٹھے جم نے سر گوشی کی …
نہیں یار میں نہیں دکھا رہا اسے اپنا وقت پڑے تو فورا آ جاتا ہے اور ویسے پاس تک نہیں بھٹکتا زین نے منہ بنا کر کہا……
ٹھیک ہے بھائی نہ دکھاؤ کوئی تمہاری منت سماجت تو کرنے سے رہا اب میں …….
ہاں تو میں کہ بھی نہیں رہا کے میری منت سماجت کرو .زین نے کہا یہ سب باتیں وہ لوگ دھیمى آواز میں کر رہے تھے کیونکے اگر سر جیمز انکی یہ باتیں سن لیتے تو انہیں نہ صرف کلاس سے باہر نکال دیتے بلکے انکے گھر والوں کو بھی کال کرکے بلا لیتے …
کچھ دیر تک اس ہی طرح خاموشی رہی پھر زین کو اسکی حالت پے ترس آ گیا اور اسنے اسے پیپر بتا بھی بتا دیا …
تھنکس یار زین آج تیری وجہ سے میرا ٹیسٹ کلئیر ہو گیا ورنہ آج تو میں بہت برا پھنسا تھا ….کامران نے کہا ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد وہ لوگ اب کالج کے پارک میں چہل قدمی کر رہے تھے …
تم ہمیشہ ہی برے پھنستے ہو اور ہر بار زین ہی تمھیں بچاتا ہے .جم نے ہنستے ہوئے کہا …
ہاں دیکھ لو پھر بھی میرا شکریہ ادا نہیں کرتا یہ ..زین نے خفگی سے کہا …
اچھا بھائی شکریہ .کامران نے ہنس کر کہا …
یار میں کینٹین سے کچھ لے کر آتا ہوں تم لوگ باتیں کرو جم نے کہا اور کینٹین کی طرف چلا گیا ….
لیکچر ختم ہونے کے بعد کائنات پارک میں آ کر بیٹھ گئی تھوڑی دیر بعد فریال بھی اسکے برابر میں آ کر بیٹھ گئی …
تم اکیلی اکیلی یہاں کیا کر رہی ہو کسی کا انتظار . فریال نے شوخ لہجے میں کہا …
نہیں نہیں میں کسکا انتظار کروں گی بھلا اس کالج میں میری تمہارے علاوہ کسی سے بھی دوستی نہیں …
کوئی بات نہیں ہو جاۓ گی ہو جاۓ گی کچھ دن گزر تو جانے دو ویسے اگر برا نہ مانو تو ایک بات پوچھوں …فریال نے بولنے سے پہلے اجازت چاہی …
شيور…
تم اتنا سخت پردہ کیوں کرتی ہو کیا تمہارے ڈیڈ بہت سخت ہیں ؟..
نہیں ابو تو بلکل بھی سخت نہیں ہیں…
پھر اتنا پردہ کیوں؟..
کیونکے میرے مذہب نے مجھے پردہ کرنے کا حکم دیا ہے بس میں اس ہی حکم کو پورا کرتی ہوں ویسے بھی عورتیں پردے میں ہی اچھی لگتی ہیں .فریال حیرت سے اسکے چہرہ تک رہی تھی ….
اوہ گوڈ تم تو بہت اسلامی ہو یار بہت اچھے آئی لائک اٹ …….
سب کو ہی ایسا ہونا چاہیے پہلے سب ایسے ہی ہوا کرتے تھے اب نجانے کیا ہو گیا ہے لوگوں کو یہودیوں کے نقش قدم پر چل رہے ہیں انہی کی روایت پر عمل کر رہے ہیں سارے طور طریقے بھول چکے ہیں آجکل کے مسلمان دین اسلام کے معنی ہی بدل کر رکھ دئے ہیں سب نے ….وہ تقریر کے انداز میں کہے جا رہی تھی….
ہممممممم کہ تو تم بلکل ٹھیک رہی ہو …یہ کہ کر فریال تھوڑی دیر کیلئے رکی پھر دوبارہ کہنا شروع کیا "تمھیں پردے میں رہنے میں کافی مشکلات بھی ہوتی ہوں گی لوگ مذاق بھی اڑاتے ہوں گے تمہارا”….
اللّه کا شکر ہے آج تک کسی نے میرا مذاق نہیں اڑایا اور رہی مشکلات کی بات تو وہ بھی مجھے بلکل نہیں ہوتیں ایک بار سچے دل سے اللّه کی راہ میں چل کر تو دیکھو وہ کیسے تمہاری تمام مشکلات آسان کر دیتا ہے اور اس دنیا کو تمہارے لئے جنّت بنا دیتا ہے …یہ کہ کر کائنات خاموش ہو گئی فریال بھی اسکی باتیں سن کر کچھ دیر تک خاموش ہی بیٹھی رہی …. پھر کچھ دیر بعد کہنا شروع کیا ” تمہارے سوچنے کا انداز بہت منفرد ہے تم دین اور دنیا دونوں کو لے کر چل رہی ہو مان گئی یار تمھیں مان گئی”فریال کا انداز داد دینے والا تھا ….
مجھے مان گئیں تو میری ایک بات بھی مان لو ….
ہاں کہو ….
تم بھی پردہ کرنا شروع کر دو ….
ہاں میں کوشش ضرور کروں گی ویسے یہ میرے لئے بہت مشکل ہے کیونکے میں شروع سے نہیں کرتی نہ پھر بھی میں بھرپور کوشش کروں گی ….
مجھے خوشی ہوگی اگر تم نے میری بات مان لی تو ..
ضرور ضرور….
آئی تھنک آپ یہاں نیو ہیں کامران انکے پاس آ کر کھڑا ہو گیا وہ کائنات سے مخاطب تھا ….
جی ہاں میں نئی ہوں …کائنات نے ٹہرے ٹہرے لہجے میں کہا ….
گڈ کونسے ایئر کی سٹوڈنٹ ہیں آپ …..
سیکنڈ ایئر …
ہمممممم میں تھرڈ ایئر اٹ مینس آئی ایم یور سینئر …کامران نے بڑائی مارنے کی کوشش کی ….
ہاں …
ہے کامران یہاں کیا کر رہا ہے یار وہاں جم کینٹین….زین نے اپنی بات ادھوری چھوڑ دی اور کامران کے قریب آ کر کھڑا ہو گیا پہلے تو وہ کچھ دیر تک حیرت سے کائنات کو دیکھتا رہا پھر اسنے ایک طویل قھقہہ لگایا پھر اپنی ہنسی پے قابو پاتے ہوئے اسنے کہنا شروع کیا”کامران تم نے دیکھا ہمارے کالج میں ایک پردے والی میڈم آئی ہیں” اسکا اشارہ کائنات کی طرف تھا ….
ہاں میں نے دیکھا کیونکے میری بھی دو آنکھیں ہیں جن سے میں دیکھ سکتا ہوں …کامران نے منہ بنا کر کہا ….
پھر اب تم کیا کہتے ہو ان پردے والی میڈم کے بارے میں …اسنے کامران کی راۓ جاننا چاہی …
کس بارے میں..
انکے پردے کے بارے میں …
لو بھلا میں کیا کہ سکتا ہوں اس بارے میں …..
اچھا مطلب تم کچھ نہیں کہتے …زین نے شانے اچكائے…
تم کیا کہ رہے ہو یار تمہاری ایک بات بھی میری سمجھ میں نہیں آ رہی …کامران نے جھلائے ہوئے لہجے میں کہا …
میری باتوں کو سمجھنے کیلئے دماغ کا ہونا ضروری ہے جو تمہارے پاس بلکل بھی نہیں اور….وہ مزید کچھ کہنا چاہتا تھا لیکن کامران نے اسکی بات درمیان میں کاٹ دی "چپ ہو جاؤ یار کیوں میرا دماغ خراب کر رہے ہو …کامران کی بات سن کر زین مسکرایا ” پھر ان پردے والی میڈم کا مذاق اڑاؤں ” یہ کہ کر زین کائنات کی طرف متوجہ ہوا "پردے والی میڈم نام کیا ہے آپکا ؟کہاں رہتی ہیں آپ؟ کہاں …..
اسنے درمیان میں ہی بات ادھوری چھوڑ دی کیونکے کائنات وہاں سے اٹھ کر آگے بڑھ گئی تھی زین ہنستا ہوا اسکے پیچھے لپكا "ارے ارے پردے والی میڈم کہاں جا رہی ہیں” بہت جلد وہ اسکے پیچھے پہنچ گیا "میں نے تو جسٹ آپ سے معمولی سے سوالات کئے تھے اور آپ” اسکے لہجے میں شرمندگی نام کی کوئی چیز نہیں تھی بلکے وہ تو اپنے چہرے پے پھیلتى مسکراہٹ کو بمشکل روک رہا تھا ….
اب اگر آپ نے مزید کچھ کہا تو میں پرنسپل سر کے پاس چلی جاؤں گی ….کائنات نے زین کو دھمکی دی ….
اوکے …وہ کندھے اچکاتا پیچھے ہٹا اور ساتھ ہی ایک چيونگم اپنے منہ میں ڈالی …
کائنات اور فریال آگے نکل گئیں بس زین نے انکے منہ سے ایک ہی لفظ سنا "ايڈيٹ”. یہ سن کر وہ ہلکے سے مسکرا دیا …
"زین” اسکا نام لیتے ہوئے سمرین لان میں اسکے برابر والی کرسی پے آ کر بیٹھ گئیں……
ہمممممممممم…زین نے سوالیہ نگاہوں سے انکی طرف دیکھا ….
عاصم ہاشمی کو جانتے ہو نہ تم حماد کے دوست ….
ہاں وہ جو پولیٹيشن ہیں……
ہاں ہاں وہی تمھیں پتا ہے نہ وہ ہر سال ایک پارٹی رکھتے ہیں جس میں وہ اپنے تمام دوستوں کو بلاتے ہیں ….
ہاں مجھے پتا ہے ..پھر…..
دو دن بعد عاصم ہاشمی نے وہی پارٹی رکھی ہے اور اتفاق سے دو دن بعد ہی تمہارے ڈیڈ لاہور میں ایک اہم كانفرنس میں جا رہے ہیں نعمان تو پہلے ہی نیو یارک میں ہے پارٹی میں جانا بھی ضروری ہے اس لئے حماد نے مجھسے کہا ہے کے تم انکی پارٹی میں چلے جاؤ ….
اشعر بھائی بھی تو جا سکتے ہیں نہ انہیں کیوں نہیں کہا ڈیڈ نے ….
تمھیں پتا تو ہے اشعر کو سیاست سے کتنی سخت نفرت ہے وہ کبھی بھی نہیں جاۓ گا …
اور آپکو یہ بھی پتا ہے کے مجھے سیاست سے اشعر بھائی سے دگنی نفرت ہے تو آپ نے یہ کیسے سوچ لیا کے میں پارٹی میں چلا جاؤں گا ….زین نے ناگوارى سے کہا ….
چلے جاؤ نہ انہوں نے پہلی دفع تو تم سے کچھ کہا ہے اگر تم نے گئے تو وہ کتنا ہرٹ ہوں گے تمھیں اندازہ نہیں ہے اس بات کا. سمرین نے اسے اموشنل بلیک میل کرنے کی کوشش کی ..
موم آپکو پتا ہے مجھے دنیا میں سب سے برا کیا لگتا ہے……………
کیا؟..سمرین نے کچھ کھوجتے ہوئے اسکی آنکھوں میں دیکھا…..
اموشنل بلیک میل…..
اوہو میں تمھیں اموشنل بلیک میل نہیں کر رہی بس عام سی بات کہ رہی ہوں یہ کہ کر وہ کچھ دیر سانس لینے کیلئے رکیں ..”تم چلے جاؤ گے نہ” انکا انداز درخواست کرنے والا تھا زین مجبور ہو گیا "اوکے میں چلا جاؤں گا لیکن ایک شرط پے”.
ہاں کیسی شرط؟.
آپ پہلے اپنے ہاتھ کی ایک کپ کافی پلائیں مجھے پھر میں جاؤں گا”…زین نے مسکراتے ہوئے کہا ….
ضرور ایک نہیں دو کپ کافی پی لینا سمرین نے بھی بھرپور مسکراہٹ کے ساتھ جواب دیا …
نہیں فلحال ایک کپ ہی چاہیے…
اوکے یہیں پیو گے یا اندر آ رہے ہو ….
نہیں آپ ادھر ہی بھجوا دیں ..
ٹھیک ہے تھوڑی دیر میں تمھیں تمہاری کافی مل جاۓ گی یہ کہ کر سمرین وہاں سے اٹھ گئیں ….

(جاری ہے)