کیسے کہوں غم نہیں ہوتا؟ (عروش ملک)
قسط نمبر 4
وہ اس وقت ویٹنگ روم میں بیٹھی تھی۔جب صدیقی صاحب کی پی اے نےبلایا۔وہ انکے ساتھ ہی صدیقی صاحب کے آفس میں داخل ہوئے۔وہ اسے نقاب میں دیکھ کر چونکے۔پھر بیٹھنے کا اشارہ کیا۔چند لمحے خاموشی کی نذر گزرے۔صدیقی صاحب کو سمجھ نہیں آرہا تھاکہ بات کا آغاز کیسے کریں۔ "سر! کچھ دنوں پہلے میں نے آپکے ایک پروگرام پر انٹر ویو دیا تھا۔”انوشے نے انکی مشکل آسان کی۔ "ہوں جانتا ہوں”وہ کچھ دیر خاموش رہے۔” "آپ ایسے کوئ پروگرام کریں گی؟ میرا مطلب ہے نقاب میں؟”انہوں نے اپنی پریشانی ظاہر کی۔ "سر! بغیر نقاب کے جیسے لڑکیاں کرتی ہیں ویسےہی میں بھی شو کرلوں گی۔ "اس نے سادگی سے جواب دیا۔وہ پھر خاموش ہو گئے۔ "آپکو یہ جاب کرنے کی کیا ضرورت ہے۔میرا مطلب ہے آپ ٹیچر بن کے،پڑھائ کمپلیٹ کرکے کسی بھی فیلڈ میں جا سکتی ہیں۔”انہوں نے جیسے اسے نئ راہ دکھائ۔ "سر!آپ جانتے ہیں میرے والد خے قتل کے متعلق،میری والدہ بیڈریسٹ پر ہیں۔میرے چھوٹے بہن بھائیوں کی سٹڈیز ابھی کمپلیٹ نہیں ہوئ ہیں۔بابا کا کاروبار تھا۔اب وہ نہیں رہے تو کاروبار کیا رہیے گا۔میں آپکو۔۔۔۔۔۔۔۔۔اسلیے نہیں بتارہی کہ آپ مجھ پر ترس کھا کرکوئ احسان کریں یا جاب دے دیں۔میں اسلیے آپکو بتانا چاہتی ہوں کہ میرے گھر کا واحد ذریعہ معاش میں ہوں۔میں فی الحال تو اپنی پڑھائ مکمل نہیں کرسکتی۔مگر کوشش کروں گی کہ میں آگے پڑھ جاوں۔دوسری بات یہ کہ میں کسی بھی شعبے میں جاب مل جائے گی۔ٹھیک ہے کہ مجھے اتنی پے مل جائے گی کہ اپنا گھر چلا سکوں۔لیکن آپ بھی اس ظالم دنیا میں رہتے ہیں۔بتائیں میں کب تک اپنی عزت محفوظ رکھ سکوں گی۔میرے بابا کا قاتل مجھے گھر آکر دھمکا کر جاتا ہے ۔میں کچھ نہیں کر پاتی۔کیونکہ۔۔۔۔ میرے پاس نہ شہرت ہے نہ دولت۔ آخر میں اس نے ٹھنڈی آہ بھری اور اپنا بیگ لے کر کھڑی ہوگئ۔تھینک یو سر آئ نو کہ آپکی جاب کی کچھ ضروریات ہوں گی۔جس پر میں پورا نہیں اترتی۔”وہ زخمی مسکراہٹ کے ساتھ چل کر دروازے کی طرف بڑھ گئ۔”اگر میں کہوں کہ اس جاب میں آپ سے بہتر اور کوئ نہیں تو۔۔۔۔۔۔۔” انوشے نے حیرانی سے پلٹ کر دیکھا۔وہ مسکرارہے تھے۔اسکے کچھ دیر دیکھنے کے بعد انہوں نے اثبات میں سر ہلا دیا۔ "ویلکم” انوشے نے انکے خیر مقدمی کلمات قبول کیے۔اور مسکرا دی۔”آپ کل سے اپنی جاب پر آجائیں۔تو میں وہاج کو آپکے متعلق سمجھا دوں گا۔انہوں نے رسانیت سے کہا تو وہ سر ہلا کر چل دی۔یہاں سے انوشے داود کی صحافت کا دور شروع ہوا۔
انوشے اپنی سوچوں کے کندھے پر غوطہ زن رہتی کہ مرحا نے اسکے ک دھے پر ہلکا سا دباو ڈالا۔”ماضی سے نکل آو انوشے وہ جتنا یاد کرو گی اتنا ہی تلخ ہو گا” اس نے انوشے کو کافی تھمائ۔
"مرحا!ماضی ایک تلخ حقیقت ہے جسے جھٹلایا نہیں جاسکتا۔ پیچھا چھڑانا بہت دور کی بات ہے”وہ تھکے تھکے انداز میں بیڈ پر بیٹھ گئ۔ مرحا خاموش ہوگئ۔اسکے پاس اس بات کا کوئ جواب نہ تھا۔ "مرحا وقت ہر وقت ایک سا کیوں نہیں رہتا اور خوشیوں سے بھرا۔”وہ حسرت سے اسکو دیکھ کر بولی۔ "انوشے یہ تو تم۔کہتی تھی زندگی پھیکی پڑ جائے گی۔اگر غم نہ ڈالے جائیں ۔غم مرچی کی طرح ضرور ہوں گے۔لیکن گزر جائیں گے۔پھر میٹھے کی باری آئے گی۔یعنی صبر کے پھل کی۔تو کیا تم اللہ سے مایوس ہو گئ ہو۔”مرحانے اسے خشمگیں نگاہوں سے گھورا۔ "نہیں مرحا! مایوسی کفر ہے۔میں صبر کرتے کرتے تھک گئ ہوں۔تین سال کم تو نہیں ہوتے اب تو مجھے لگتا ہے کہ میرے ہاتھ سے صبر کا دامن بھی چھوٹ سکتا ہے۔”وہ سخت دلبرداشتہ تھی۔ "یہ بھی تم۔کہتی تھی کہہ اللہ انسان پر اسکی طاقت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا۔”وہ اسکے الفاظ اسے لوٹا رہی تھی۔ "کیا تم اللہ کو ظالم سمجھنے لگی ہو؟” مرحا کافی دیر خاموش رہنے کے بعد بولی۔اس نے جھٹ سے نفی میں سر ہلایا۔ "نہیں مرحا ظالم ہم خود ہوتے ہیں۔ہم اپنے اوپر ظلم۔کرتے ہیں۔اللہ نے بارہا مرتبہ قرآن میں فرمایاہے کہ "انسان اپنی جانوں پر ظلم کرتا ہیں۔لیکن جو ان میں توبہ کرنے والے ہیں تو بے شک اللہ بخشنے والامہربان ہے۔”اس نے سورتہ توبہ کی آیت کا مفہوم پیش کیا۔ "مرحا! میں دنیا کی تمام چیزیں جھٹلا سکتی ہوں۔لیکن اللہ تعالی کا کلام قرآن مجید اور نبی کریم صلی اللہ و علیہ وسلم کا فرمان احادیث اسریف نہیں جھٹلا سکتی۔”وہ اتنا کہہ کر خاموش ہوگئ۔”بس پھر جب اتنا صبر کیا ہے تا تھوڑا اور سہی اللہ تعالی نے ضرور تمہارے لیے کچھ بہتر سوچا ہو گا۔”مرحا نے اسے یقین دلایا تو وہ مسکرا دی۔اس نے شکر ادا کیا۔ پتھ پر لگاتار ضرب مارنے سے وہ بھی ٹوٹنے لگتا ہے۔انوشے تو پھر رحم دل تھی۔زمانے کی گردش نے پھر اسے سخت دل ضرور بنادیا تھا۔چسے موم بنانا مرحا کو آتا تھا۔
"ڈاکٹر عون آپکے گھر سے کال ہے۔نرس نےکیبن کےدروازے سے اطلاع باہم پہنچائ۔ "او شوٹ۔۔۔۔۔” اس نے بے اختیار ماتھے کو چھوا۔ "آج مما نہیں چھوڑیں گی۔”وہ بڑبڑاتا ہوا ریسپشن کی طرف چل دیا: فون لینےبسے پہلے خود کو نارمل کیا۔گہری گہری سانسیں لیں۔پھر فون اٹھایا۔’السلام وعلیکم”وہ بشاشت سے بولا۔”وعلیکم السلام”عون بہت بری بات ہے میں ایک ہفتے سے تمہارا فون ٹرائ کررہی ہوں۔کبھی بزی یوتا یےتوکبھی بند تم کب سدھرو گے۔کتنی دفعہ کہا ہے مجھے پریشانی ہوتی ہے۔اپنی خیریت کے متعلق مجھے آگاھ کر دیا کرولیکن۔۔۔۔۔۔”فون کے اس پار وہ کافی غصے میں لگتی تھیں۔کوفی دیر خاموش رہنے کے بعد وہ بولا۔”سوری مام وہ میرا موبائل چادجنگ پہ ہے اسکی بیٹری ڈیڈ ہو گئ تھی۔”وہ شرمندہ تھا۔ "ایک ہفتے سے موبائل چارجنگ پر ہے۔”وہ برہمی سی بولی۔وہ کچھ نہ بولا۔ "اچھا اس وقت کہاں ہو؟” شاید انہیں رحم آہی گیا تھا۔”ہسپتال میں”اس نے سادگی سے جواب دیا۔ "یہ مجھے بھی پتہ ہے۔میں پوچھ رہی ہوں کس شہر میں ہو؟”انہوں نے چبا چبا کر کہا۔ "فیالحال کراچی میں ہی ہوں۔”اس نے کندھے اچکائے۔”عون تم کراچی میں ہو؟”انکی آواز صدمے سے پھٹ رہی تھی۔”تم کب سے کراچی میں ہو؟اور اگر کراچی میں ہو تو اپنے بھائ اے ملنے کیوں نہیں آئے۔”وہ سانت پیستے ہوئے بولیں۔ "واٹ بھائ آگئے ہیں”اسے جھٹکا لگا تھا۔ "بیت خوب عون ایک ہفتہ ہو گیا ہے تمہارے بھائ کو آئے ہوئے اور تمہیں پتہ ہی نہیں ہے۔ہسپتال اور اپنے پیشنٹس کی اتنی فکر ہوتی ہے لیکن اپنے بھائ کی ذرا فکر نہیں۔”انہیں شدید غصہ آیا ۔”اوکے مام میں ابھی آیا۔آپ بھائ کومت بتانا میں انہیں سرپرائز دوں گا۔”اس نے کھٹ سے فون رکھا۔اپنے کیبن سے کوٹ اور گاڑی کی چابیاں لیں۔پھر فون چارچنگ سے اتارااور پھر باہر کو بھاگا۔وہ گاڑی چلانے لگا۔ذہن کے پردے پر ماضی عیاں ہوا تھا۔وہ بچہ بےآواز ہاتھ میں پکڑے کھلونے کو دیکھ کر رو رہا تھا۔دفعتا اسے اپنے پیچھے قدموں کی آواز سنائ دی۔اس نے دم سادھ لیا۔اگر کسی کو معلوم ہو جاتا کہ وہ رو رہا تھا تو۔۔۔۔۔۔”عون "نرمی سے پکارا گیا۔اس نے جلدی سے آنسو صاف کیے۔وہ اسکے قریب ہی بیٹھ گیا اور بغور اسکا چہرہ دیکھنے لگا۔”تم رورہے تھے؟”وہ کچھ نہیں بولا۔ کوئ اور ہوتا تو فورا اسے نفی میں سر ہلا دیتا۔لیکن یہاں وہاج صدیق تھا۔اسکا بڑا بھائ۔ "ہوں۔۔۔ کیوں رورہے تھے؟”وہاج نے سمجھنے والے انداز میں سر ہلایاپھر وجہ پوچھی۔”کچھ نہیں بھائ۔۔۔۔بس ایسے ہی سہی”اس نے سر جھٹکا۔ "عون تمہیں پتہ ہے میں تمہارا بڑا بھائ اور سب سے بڑھ کر ایک بہترین دوست۔پھر بتاو کیا پریشانی ہے؟”اس نے نرمی سے اسکے ہاتھ پر دباو ڈالا۔وہ ذراسا سہارا پاتے ہی اسکےسینے میں منہ چھپا کر رونے لگا۔”عون”وہ فکر مند ہوا۔کچھ ہی دیر میں وہ خود کو نارمل کرتااٹھ بیٹھا۔ "وہ مجھے آپکی ریڈ کلر ریمورٹ کنٹرول گاڑی پسند ہے۔”اس نے آغاز کیا۔”پھر۔۔۔۔ ؟”وہ ناسمجھی سے اسے دیکھنے لگا۔ "پھر یہ کہہ وہ مجھے چاہیے” اس نے جھٹ سے بولا۔”تو لے لو۔”
۔”میری چیزیں تمہاری ہی تو ہیں۔”وہ مسکرایا۔”نہیں مجھے ہمیشہ کے لیے چاہیے۔اپنے پاس رکھنی ہے۔لیکن وہ آپکی فیورٹ ہے۔مجھے پتہ ہے آپ مجھے نہیں دیں گے۔”عون نے منہ بنایا۔وہ مسکرایا۔ "تم جانتے ہو عون حضرت موسی علیہ السلام اور قارون کا کیا رشتہ تھا۔وہ کون تھے؟ "اس نے نفی میں سر ہلا دیا۔”وہ دونوں کزنز تھے۔مطلب بھائ ہوئے نا”وہ سمجھانے والے انداز میں بولا۔”جی” اس نے تصدیق چاہی۔”گڈ۔۔۔۔جانتے ہو قارون کے پاس کیا تھا؟ اسکے پاس دولت تھی۔بے حساب دولت۔اور حضرت موسی علیہ السلام کے پاس کیا تھا؟”وہ اسے دیکھنے لگا۔ "ہدایت "عون نے فورا بواب دیا۔”صیحح پھر کیا ہوا عون۔ حضرت موسی علیہ السلام نے بھائ کی بھلائ چاہئ اور اسے اللہ کا پیغام سنایا۔اور اس نے دولت کے نشے میں چور ہدایت کو ان سنا کر دیا۔کس کانقصان ہوا۔”اللہ تعالی کا(نعوذ باللہ)” ” بالکل نہیں۔” "موسی علیہ السلام کا۔ ہرگز نہیں” ” نقصان ہوا قارون کا۔جس دولت کے ذور پر اس نے ہدایت سے انکا ر کیا۔حضرت موسی علیہ السلام کو اذیت پہنچای۔وہ دولت اگلے روز خاک میں مل گئ۔نہ محلات بچے۔نہ زیورات "وہ سانس لینے کو رکا۔ "عون میرے بھائ میں اس گاڑی کا کیا کروں گا جب تم اس کی وجہ سے دکھی ہو۔ایسی دولت کس کام کی۔ہدایت جانتے ہو کیا تھی عون؟ ہم سمجھتے ہیں ہم نے نمازیں پڑھ لیں،قرآن پڑھ لیا۔ہمیں ہدایت مل گئ۔ایسا نہیں ہوتا۔ کیا ہمارے عبادت نہ کرنے سےاللہ کو کوئ فرق پڑتا ہے ؟ نہیں ہرگز نہیں۔اسکی عبادت تو ازل سے ابد تک فرشتے کرتے رہتے ہیں۔ہدایت عبادت نہیں ہوتی۔کسی کو خوش کرنا۔کسی کے لیے مسکراہٹ کا باعث بننا ہدایت ہوتی ہے۔ہدایت نور کو کہتے ہیں۔ اور جانتے ہو نور کیسے ملتا ہے؟” "کیسے؟”عون کی آنکھیں چمکیں ۔”اپنی خواہشات کو پس پشت ڈال کر اللہ لے احکام کے آگے سر تسلیم خم کرنا۔” "یہ لو میری دراز کی چابی ہے۔اس میں سے جو کھلونے چاہیے ہوں لے لینا۔جب بھی چاہیے ہوں، لینے ہوں تو مجھے بتانالیکن یوں رونا نہیں۔ اوکے” "اوکے”عون مسکرایا صدیقی ولاء آچکا تھا ۔اسے اترنا تھا۔اسکا بھائ اس ولا کےاندر تھا۔ چوکیدار نے دروازہ کھولا۔وہ اندر داخل ہوا۔
"مرحا” انوشے اسے پکارتے ہوئے لاونج مئں داخل ہوئ۔ "ہوں” وہ اسکی طرف متوجہ ہوئ۔ "کیاں پریکٹس کرو گی،ڈاکٹر صاحبہ؟”اس نے خود کو سنبھال لیا۔زندگی میں ہر خواہش پوری نہیں ہوتی۔ کچھ چیزیں لاحاصل ہوتی ہیں۔ انکے حصول کیلیے انسان کتنے ہی ہاتھ پاوں مارے وہ لاحاصل ہی رہیں گی۔انکے پیچھے مصلحت ہوتی ہے۔جو صرف اللہ کی حکمت میں چھپی ہوئ ہوتی ہے۔بے شک وہ بہترین حکمت کرنے والا ہے۔انوشے نے بھی اپنی محرومیوں پر صبر کرنا اور انہیں حکمت جاننا شروع کردیا تھا۔اور جب انسان کو صبر کرنا آجائے تو زندگی کا سفر حیات کی طرف شروع ہو جاتا ہے۔صبر آنا کوئ بڑی بات نہیں ہے۔لیکن صبر کرنا ضرور ہے۔اس نے ان حالات میں خوش رہنا سیکھ لیا تھا۔جن میں اسکا رب راضی تھا۔ ” میں سوچ رہی ہوں کسی چیریٹی ہسپتال میں کروں۔” مرحا کچھ سوچ کر بولی۔ "بہت اچھے "وہ خاموش ہوئ۔ان میں اب وہسی طے تکلفی نہیں رہی تھی۔جیسی سالوں پہلی تھی۔ویسے انوشے دعا کرنا مجھے بھی کوئ ڈاکٹر اسفند یار جیسا باس مل جائے” مرحا پر جوش سی بولی۔ "یہ ڈاکٹر اسفند یار کون ہے؟” انوشے نے مشکوک نگاہوں سے اس کی طرف دیکھا۔
"کیا انوشے تمہیں ڈاکٹر اسفند یار کے بارے مئں نہیں پتہ۔” مرحا کا تو صدمے سے برا حال تھا۔ "زیادہ بکو مت۔کون ہے یہ بتاو؟ وہ اکتای۔ "یقین کے سفر کے ہیرو کا نام تھا۔ہائے وہ کیسے زوبیہ کے عشق میں میں دیوانا ہوتا ہے۔” مرحا اسکے تصور میں کھوگئ۔”فٹے منہ تمہارے مرحا مجھے کگا پتہ نہیں کون ہے یہ ڈاکٹر۔”انوشے بیزار ہوئ۔ "ہاہ۔۔۔۔۔۔۔ میرے اسفند یار کو کچھ مت کہو”اسکے تو دل پر لگی۔”تمہارا اسفندیار۔۔۔۔ناس ہو اسکا مرحا تائ جان کو خبر ہوئ تمہاری بےوقوفیوں کی تو پنکھے سے لٹکا دیں گی۔”انوشے نے اسے ڈرانا چاہا۔”ہونہہ ماسی پھتو ۔انہیں بتائے گا کون”مرحا نے ناک سے مکھی اڑائ۔ "ماسی پتھو” اس سے مزید اپنی برائ برداشت نہیں ہوئ۔تو کشن اسے دے مارا۔جسے اس نے بڑی مہارت سے کیچ کرلیا۔”واٹ آ کیچ مرحا”خود کو داد دی۔اور دوسرے کشن سے بچنے کےلیے کمرے سے بھاگ گئ۔وہ وہیں پہ بئٹھ کے مسکرادی۔”بچو گی تم ویسے بھی نہیں "وہ بڑبڑائ۔
عون گھر میں داخل ہوا۔سامنے لیپ ٹاپ پر بیٹھا وہاج اپنا کام کررہا تھا۔وہ کھنکھارتے ہوئے پاس آیا۔لیکن اس نے نظر اٹھز کر دیکھنا گوارا نہ کیا۔ "لگتا ہے کوئ بہت مصروف ہے۔۔کسی کے آنے کا نوٹس ہی نہیں لے رہا۔”عون نے اسکے لیپ ٹاپ کو نشانہ بنایا۔” "جب کوئ ایک ہفتے سے شہر ہونے کے باوھود گھر سے فافل ہو توواقعی وہ مصروف ہے۔”وہاج نے اسے اسی کے انداز میں جواب دیا تھا۔ "اف مام بھی نا کوئ بات اپنے بڑے بیٹے سے نہئں چھپاتیں۔کہا بھی تھا نہیں بتانا”وہ بڑبڑایا۔اسنے بخوبی اسکی بڑبڑاہٹ سن لی تھی۔وہ محظوط ہوا۔ "وہاج بھائ گلے تو ملیں نا یار۔۔۔۔۔ مجھے کچھ مسنگ مسنگ لگ رہا ہے۔” وہ صوفے پر بیٹھتے ہوئے خفگی سے بولا تھا۔”ایک ہفتے بعد ملیں گے۔اتنی بھی کیا جلدی ہے۔”اس نے اطمنیان سے کہا۔”بھائ”عون نے احتجاج کیا۔”جی فرمائیں”وہ اب بھی لیپ ٹاپ کی طرف متوجہ تھا۔عون نے اسکے ہاتھ سے لیپ ٹاپ لے لیا تھا۔”کس حسین دوشیزہ سے چیٹنگ ہو رہی ہے۔جس میں آپ اپنے بھائ کو اگنور کررہے ہیں۔”وہ اب اسکا لیپ ٹاپ چیک کررہا تھا۔وہ دونوں ایک دوسرے سے بے تکلف تھے۔اسلیے ایک دوسرے کی چیزیں بغیر پوچھے بھی لے لیتے تھے۔”جس حسینہ کے ساتھ تم ایک ہفتہ تک غائب تھے۔”اس نے طنز کیا۔جو صیحح جگہ پر لگا تھا ۔ "بھائ بس بھی کریں آپ تو ایسے کہہ رہے ہیں جیسے ایک ہفتہ نہیں ایک مہینہ لگا ہو۔” ہو۔”تو تمہارے ارادے ایک مہینہ تک آنے کے تھے” اس نےاسکی گردن دبوچی۔ "ارے نہیں مجھے پتہ چلتا کہ آپ آگےہیں تو میں دوہفتہ پہلے آجاتا۔”اس نے خود کو چھڑایا۔ "زیادہ بنو مت”وہاج نے منہ پھیر لیا۔”اچھا بھائ۔۔۔۔”وہ عون کہتے کہتے رکا۔ "کیا” اس نے اچھنبے سےاسے دیکھا۔”اچھاگلے تو مل لیں۔”وہ روہانسا ہو کر بولا تو وہ ہنس کر اسکے گلے لگ گیا۔”میں نے آپکو بہت مس کیا۔”عون خی آنکھ کا گوشہ بھیگا۔ "میں نے بھی”وہاج نے اسے خود میں بھینچا۔ "تو ڈاکٹر صاحب آج کا ڈنر آپ کے کھاتے میں۔”وہاج نے حکم صادر کیا۔”جو حکم سرکار”وہ بھی وہاج کا بھائ تھا اسی انداز میں بولا۔ "دونوں بھائیوں کا اگر ملاپ اور ڈنر کی پلیننگ ہو گئی ہے تو آکر لنچ کے ساتھ انصاف کرلیں۔”بھابھی نے دونوں کو کھانے کی طرف بلایا تو عون انکو سلا م کرتے ماں کی طرف بڑھا۔جسکے چہرے سے ناراضگی جھلکتی تھی۔اس نےان کے گرد باہیں حائل کیں۔ "سوری” کان میں سرگوشی کی تو وہ مسکرادیں۔ "آخری بار” آنہوں نے تنبیہہ کی۔”پکا”اس نے یقین دلایا۔اور کھانے بیٹھ گئے۔
وقت ہوا پر سوار اڑنے لگا۔دومہینے گزر گئے۔مرحا نے ہسپتال میں اپلائ کیا۔لیکن اسکی درخواست مسترد ہو گئ۔وہ اداس تھی۔سو انوشے سے ملنے چلی آئ۔
وہ اور انوشے پارک کی طرف چلی آئیں۔انوشے نے اسکے اداس چہرے کو دیکھا پھر گہری سانس لی۔”مرحا تم تو ایسے اداس ہو رہی ہو جیسے یہ آخری ہسپتال تھا۔”اس نے اسے امید دلائ۔ "ہوں” آخری نہیں تھی تو پہلی تو تھی نا”مرحا نے منہ بنایا۔”ہیں کیا پہلی تھی۔”انوشے نے اسے اچھنب سے دیکھا۔”ایپلیکیشن” (درخواست)۔وہ چڑھی۔ "خیر چھوڑو کیا ضرورت ہے تمہیں پریشان ہونے کی تم اتنی قابل ہو اور جاب مل جائے گی تمہیں۔”اس نے حوصلہ افزائ کی۔”اللہ کرے وہ باس مجھے مل جائے۔جس نے میری درخواست مستردکر دی تھی۔”وہ غصے سے بولی۔ "ریلیکس۔۔۔ریلیکس مجھے لگتا ہے اس نے تمہاری شکل دیکھ لی ہو گی۔”اس نے مرحا سے کہا۔لیکن مرحا کو تو صدمہ ہی ہو گیا تھا۔وہ دونوں واکنگ ٹریک پر چل رہی تھیں۔شام کے وقت بہت سے لوگ واک کیلیے آئے ہوئے تھے۔ "میں پہلے تو تمہارا قتل کروں گی نوشی "وہ تقریبا چلاتے ہوئے اسکی طرف بڑھی۔جو بھاگ کر پارک میں درژت کی اوٹ میں چھپ گئ تھی۔سامنے ایک لڑکا ہینڈ فری لگائے آرہا تھا۔مرحا اندھا دھند بھاگتےہوئے آرہی تھی۔ یکایک عون نے سامنے دیکھا۔”اوہ نو”دونوں نے یکدم بریک لگای لیکن بھلا ہو وون صاحب کا جو واکنگ ٹریک پر لیٹ گئے۔”آہ”اسکی کراہ نکلی۔
مرحا ناچاہتے ہوئے بھی ہنس دی۔اس نے غم وغصہ سے سامنے دیکھا۔جبکہ انوشے کا شرمندگی سے برا حال تھا۔آخر یہ سب ہوا تو اسی کی وجہ سےتھا نا۔عون بمشکل کھڑا ہوا۔”آپکو بہت ہنسی آرہی ہے۔”وہ چبا چبا کر بولا۔ "جی آپکو کیا پرابلم ہے ہنسنے پر پابندی ہے کیا؟” وہ بھی مرحا تھی۔”جی نہیں ہنسنے پر پابندی نہیں۔لیکن کسی پر ہنسنے پر پابندی ضرور ہے۔” وہ دانت پیستے ہوئے بولا۔”ہونہہ” وہ ہاتھ جھلا کر آگے بڑھنے لگی۔”بدتمیز”عون نے اسے پہلے لقب سے نوازا۔”ہاہ کیا کہا؟”مرحا الٹے قدموں گھومی۔اسکی بھوری آنکھیں آنسووں سے لبریز تھیں۔دو منٹ کیلیے عون ٹھٹک گیا۔لیکن اگلے ہی لمحے بولا۔”جو آپ نے سنا” مرحا نے بھی تمام آنسو پس پشت ڈالتے سرخ آنکھیں اسکی طرف گھمائیں۔ "آپکا اپنے بارے میں کیا خیال ہے۔مغرور ،گھمنڈی لڑکیوں سے بات تک کرنے کی تمیز نہیں یے آپکو دنمبر انسان۔وہ اور بھی بہت کچھ بولنے والی تھی لیکن انوشے نے اسکے کندھے پر ہاتھ رکھے۔”چلو”اس نے زبردستی مسکرا کر اسے گھسیٹنا چاہا۔لیکن وہ مرحا ہی کیا جو بات مان لے۔”کیوں چلوں۔رکو زرا ابھئ اسکا دماغ ٹھکانے لگاتی ہوں۔”وہ دو قدم آگے بڑھی۔انوشے شرمندی سی سر جھکائے کھڑی تھی۔ "سے سوری”وہ اب عون سے مخاطب تھی۔ "واٹ”وہ حیران ہوا۔
انگریزی نہیں آتی میں اردو میں آپکو ترجمہ کر دیتی ہوں۔معذرت کیجیئے۔”مرحا نے دانت پیسے۔ انوشے نے اسکے کان میں سرگوشی کی۔اس نے واٹ انگریزی میں بولا تھا۔”مرحا فرینچ میں نہیں” ” تم چپ کرو” مرحا نے اسے خاموش کروایا۔ جبکہ عون مسکراہٹ دبانےکے چکروں میں تھا۔ ” جی تو کریں معذرت” مرحا نے ڈپٹا۔” دیکھیں محترمہ”! اس نے اسکی بات کاٹ دی۔ "ایک منٹ میں محترمہ کہاں سے ہوں۔آپکی یمت کیسے ہوئ مجھے محترمہ کہنے کی۔” مرحاتو بتھے سے اکھڑ گئ۔ "دوبار معافی مانگیں دوبار۔” اس نے آنکھیں دکھائیں۔اور یہاں انوشے سے اپنی ہنسی کنٹرول کرنا مشکل ہوگیا تھا۔ "دیکھیں” مرحا نے پھر اسکی بات کاٹ دی تھی۔ "خیر آپ دیکھنے کی چیز تو بالکل نہیں ہیں پھر آپکو کیوں دیکھوں”اس نے سر تا پیر اسکا جائزہ لیتے ہوئے بے نیازی سے کہا۔جبکہ انوشے کی دبی دبی ہنسی خارج ہوئ۔ مرحا تم اسے دیکھ ہی رہی ہو کونسا تمہاری آنکھیں بند ہیں۔” مرحا کو چٹکی کاٹ کر پھر سے انوشے بولی۔ ” اوہ ہاں میں تو آپ کو دیکھ ہی رہی ہوں۔پھر آپ کیوں بار بار دیکھیں کہہ رہے ہیں۔اگر خود کو لڑکیوں کو دکھانے کا اتنا ہی شوق ہے تو اپنے ماتھے پر لکھوا لیں۔” ہے دیکھنے کی چیز اسے بار بار دیکھ
"مرحا بے خیالی میں بول گئ-
جاری ہے….
اگلی قسط آج رات 8 بجے….

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔