پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

کبھی امریکہ سمیت یورپی پاکستان جانے کے شوقین تھے۔ آج سے کوئی 60 سال پہلے امریکہ…

کبھی امریکہ سمیت یورپی پاکستان جانے کے شوقین تھے۔

آج سے کوئی 60 سال پہلے امریکہ میں بڑی بے چینی پھیلی ہوئی تھی۔ کیونکہ وہاں پر دو بڑی ج-گوں کے بعد ویتنام کی ج-گ بھی دستک دے رہی تھی۔ لوگوں نے دیکھا کہ جابز و طاقت تو مل رہی ہے مگر سکون کی کمی محسوس ہورہی ہے۔

اسی زمانے میں یہ بحث شروع ہونے لگی کہ اگر سکون چاہیے تو مشرق کا رخ کرو۔ کس ایک واقعہ سے ہیپی کلچر اپنے عروج کو پہنچا؟

پاکستان میں ن-ہ آور اشیاء واقعی عام ملتی تھیں؟

امریکہ کی دیکھا دیکھی یورپ بھر میں میڈیا و اخبارات کے ذریعے یہ بحث شروع ہونے لگی کہ پیسہ ہی ہر شے نہیں ہے۔ ہمیں مادہ سے زیادہ روحانی سکون چاہیے اور اپنے والدین کی طرح 9 سے 5 والی جاب سے ممکن نہیں لگ رہا ہے۔

ہمیں اس نظام سے آزادی حاصل کرنی ہوگی۔

پھر 1967ء میں Summer of Love کا زمانہ آتا ہے۔ جسے ہیپی دنیا کا بریک تھرو سمجھا جاتا ہے کہ جب لاکھوں کی تعدار میں لوگ جمع ہونا شروع ہوگئے اور 1968ء میں جب بیٹلز جیسا عالمی میوزک بینڈ انڈیا گیا اور انہوں نے مراقبہ کیا تو دنیا بھر میں وہ خبر وائرل ہوگئی اور لوگ کہنے لگے:
EAST HAS WISDOM

یوں 1969ء میں تو ووڈلاک میں تین روزہ میوزک میلا لگا۔
جس میں 4 سے 5 لاکھ تک لوگوں کی آمد کو ریکارڈ کیا گیا۔

یہاں سے پاکستان کی طرف بھی international overland route نمایاں ہوا اور پاکستان اس سفر کا اہم ترین سٹاپ سمجھا جاتا تھا۔

لوگوں نے نظام کے خلاف چلنے کا فیصلہ کیا:
1۔ کسی نے اپنی فیملی دوستوں کو بن بتائے چھوڑ دیا۔
2۔ کسی نے باس کو بتائے بغیر ہمیشہ جاب چھوڑ دی۔
3۔ کوئی بیگ بسترا باندھے چپ چاپ مشرق چل دیا۔

اب یہ لوگ جوق در جوق لاکھوں کی تعداد میں یورپ سے نکل کر پاکستان انڈیا نیپال اور افغا-ستان میں پھیل رہے تھے اور ذہنی سکون کی تلاش میں تھے۔ بالخصوص صوفیاء کے مقامات انہیں بہت بہاتے تھے۔

ان کا عمومی روٹ کچھ ایسے تھے:

لندن/یورپ۔۔۔۔۔اسنتبول۔۔۔۔ایران۔۔۔افغانستان۔۔۔۔پاکستان۔۔۔انڈیا۔۔۔نیپال

لوگ بغیر گاڑیوں کے سڑکوں سے لفٹ لیتے تھے جسے hitchhiking کہا جاتا تھا اور اس میں بہت سے ق-ت-ل و غارت کے واقعات بھی ہوئے۔

قارئین اکرام!
یہاں یہ سمجھنا بھی ضروری ہے کہ ہر کوئی روحانی سکون کے لیے گھروں کو چھوڑ کر نہیں نکلا تھا۔ ہر ایک کی اپنی اپنی خواہش تھی۔ کسی نے مست ہو کر "پیار” کرنے کو شعار بنایا تھا تو کوئی بغیر کسی روک ٹوک کے صرف "نش-ہ” کرنے کے لیے پر تول رہا تھا۔

پاکستان میں پشاور، راولپنڈی، لاہور، سوات اور چترال ان کے فیورٹ پوائنٹس تھے جبکہ لاہور سے وہ سیدھا انڈیا اور پھر نیپال بھی پہنچ پاتے تھے جہاں ایک مقام ایسا آتا تھا جسے "نش-ے کی جنت” کہا جائے تو کم نہیں ہوگا۔ بالخصوص کھٹمنڈو میں ایک بازار کا ذکر ملتا ہے کہ وہاں ہر طرف ن-ے کی دوکانیں ہی دکانیں موجود تھیں۔

اگر سب سے بڑی کشش اس "ہپی کلچر” میں دیکھی جائے تو وہ رسم و رواجوں سے آزادی تھی۔ یعنی خوشی کے لیے پیسے لازمی نہیں۔ اوپر سے مفت میں دنیا بھر کا ایڈونچر بھی کر لیں اور پیار و خود شناسی کے سفر بھی مکمل ہوپاتے تھے۔

مگر 1970ء کی دہائی میں تین اہم واقعات نے یورپیوں کو بھاگنے اور ازسرِ نو غور و فکر کرنے پر مجبور کیا۔

1۔ ادھر ای-ان میں 1979ء کا انقلاب دستک دینے لگا۔
2۔ ادھر افغا-ستان میں اسی سال سویت نے ہلچل مچائی۔
3۔ وہیں پاکستان میں 1977ء سے فوج کا رعب شروع ہوا۔

سیاسی کشمکش کی وجہ سے وہ "فری ماحول” ملنا دشوار ہوا تو چند برسوں بعد وہی ہپی لوگ اپنے والدین کی طرح آفس میں کام کرتے ہوئے پائے گئے۔ کچھ انڈیا کے آشرم میں ہی ہوکر رہ گئے تو کچھ نے چھوٹی چھوٹی کمیونٹیاں بنا کر ہمیشہ مشرق میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا۔

اس بارے میں دلچسپ سازشی تھیوریاں بھی پائی جاتی ہیں۔

جن میں سے سب سے مشہور سی آئی اے سجھی جاتی ہے کہ یہ نوجوانوں کو نشے اور س-کس پر لگا کر ملکوں کے اندر سیاسی مداخلت کو کمزور کرتے تھے۔ L+D کے بارے میں شواہد تو ملتے ہیں مگر امریکی ایجنسی سے کبھی ڈائریکٹ تعلق مستند سطح پر قائم اور ثابت نہیں ہوسکا۔

آپ کے خیال میں ہپی کلچر واقعی آزادی کی تحریک تھا یا d–gs، s-x اور escapism کے پیچھے چھپی ایک دوسری دنیا؟

شکریہ
بلال مختار
آسٹریلیا







Source