اتوار • 4 اکتوبر 2026ء

✦ عالمی ادب

وہ کتابیں جو امسال ٢٠٢٣ میں زیر مطالعہ رہی ہیں. درج ذیل ترتیب کسی مخصوص درجہ ب…


وہ کتابیں جو امسال ٢٠٢٣ میں زیر مطالعہ رہی ہیں.

درج ذیل ترتیب کسی مخصوص درجہ بندی کے تناظر میں نہیں ہے بلکہ یادداشت کے سہارے مرتب شدہ ہے. آپ اگر اس فہرست میں سے کوئی کتاب پڑھنا چاہیں تو اپنی سہولت کے مطابق پڑھیے گا. (میں نے انہیں انگریزی زبان اور عربی زبان میں پڑھا ہے).

1. The Crack-Up, Book by F. Scott Fitzgerald
رومانوی ،افسانوی اور حقیقت پسندی کے حسین امتزاج کے ساتھ عظیم مصنف کی اپنی زندگی کے نشیب و فراز، دھوپ چھاؤں اور عروج و زوال کے دوران مایوسی اور امید کی کشمکش سے نبرد آزما لازوال داستان ہے،

2. Meditations التأملات, Book by Marcus Aurelius
یہ کتاب رومن شہنشاہ مارکوس کی تصنیف ہے، بنیادی طور پر stoicism یا فلسفہ رواقیت پر مبنی ہے. اور زندگی میں اس کا کم از کم ایک بار مطالعہ لازمی ہے.

3. The System of Banality نظام التفاهة, Alain Deneault /Alain Dono
یہ کتاب نہایت شاندار ہے، جس کا لب لباب یہ ہے کہ بیوقوف اور جاہل لوگوں کو مشہور کرنا چھوڑ دو، ورنہ کل کلاں کو یہی طبقہ تم پر حکمرانی کرے گا.
اس کتاب سے چند مضامین کسی دوسری پوسٹ میں شئر کروں گا.

4. The Reading List: A Novel, Book by Sara Nisha Adams
یہ اچھوتا ناول اپنے منفرد نام کی طرح کہانی بھی منفرد لیے ہوئے ہے، لندن کے مضافات میں لائبریری میں کتابوں کی فہرست مرتب کرتے ہوئے دو بالکل الگ تھلگ لوگوں کے درمیان تعلق استوار ہونے کی ناقابل فراموش مگر دہل کو اتھل پتھل کرنے والی داستان ہے.

5. A Thousand Splendid Suns, Novel by Khaled Hosseini
اس کے متعلق مختصراً یہی کہوں گا کہ خالد حسینی نے اپنے قلم کے ذریعے محروم لوگوں کے درد کو زبان عطا کی اور پھر اپنے پڑھنے والوں کو رلا دیا.

6. The Bee Sting, Novel by Paul Murray
"In the next town over, a man had killed his family . . . When he had finished he turned the gun on himself.”
کتاب کا ابتدائیہ، اگر انگریزی کا یہ پیرا گراف آپ کو اکساتا ہے تو پھر یہ کتاب آپ کے لیے ہے. یہ کتاب اپنے انعام رانا صاحب کے سسرال دیس میں لکھی گئی ہے جو میرے لحاظ سے شاندار کتاب ہے.

7. Don Quixote دون كيشوت، دون كيخوت, Novel by Miguel de Cervantes
پانچ سو سال قدیم ہسپانوی عظیم مصنف کا شاندار ناول بھی ایک شاہکار ہے. آپ پڑھیں گے تو مدتوں اس کی لذت کے زیر اثر رہیں گے.
کتاب کا بنیادی تھیم لوگ چاہیں جو بھی کہیں مگر ایک شخص کو زندگی اپنے جذبات کے مطابق بسر کرنے کے لیے ملتی ہے.

8. Frankenstein in Baghdad فرانكشتاين في بغداد, Novel by Ahmed Saadawi
یہ کتاب ہر لحاظ سے منفرد ہے، بغداد میں جب لوگوں کی نسل کشی ہوتی ہے تو ایک شخص لوگوں کی کٹی پھٹی لاشوں کے مختلف اعضا کو جوڑ کر ایک نئی اور مکمل لاش میں تبدیل کر دیتا ہے.

9. Disposable People: New Slavery in the Global Economy, Book by Kevin Bales
مصنف نے کئی برسوں تک مختلف ممالک میں گھوم پھر کر وہاں کے زمینی حقائق کے مطابق اس کتاب کو لکھا ہے، اور دنیا کو بتایا کہ غلامی صرف کتابوں میں ختم ہوئی ہے عملاً آج بھی غلامی مختلف شکلوں میں نافذ ہے. اس میں ایک باب پاکستان کے نام سے بھی ہے، "پاکستان جہاں غلامی کو غلامی نہیں سمجھا جاتا”

10. Pride and Prejudice الكبرياء والهوى, كبريا وتحامل, book by Jane Austen

کتاب کا مرکزی تھیم محبت اور شادی پر مبنی ہے، اگر آپ سماج کے اہم موضوعات جیسے خاندان، دولت، شہرت، سماجی طبقے، فخر اور تعصب کو پڑھنے اور سمجھنے کی جستجو رکھتے ہیں تو ان موضوعات کو ناول میں مختلف کرداروں کے درمیان تعلقات کے اتار چڑھاؤ کے ذریعے نہایت خوبصورتی سے دکھایا گیا ہے۔ بلاشبہ یہ عظیم ناول ہے.

11. Things Fall Apart عالم يتهاوى ، اشياء تداعى
Novel by Chinua Achebe

اگر آپ کوئی ایسی کتاب پڑھنا چاہتے ہیں جو آپ کو سحر زدہ کردے تو یہ مختصر سا ناول جو بمشکل پچاس ہزار الفاظ پر مشتمل ہوگا اسے ایک دفعہ پڑھ کر دیکھیں، ہر لفظ اپنے اندر معنی و مطالب کا ایک الگ جہاں رکھتا ہے، آپ ہر سطر پڑھ کر ٹھہریں گے اسے اپنے اندر اتاریں گے اور مصنف کو داد دیں گے، ہر صفحہ مکمل کہانی میں ڈھل جاتا ہے، وہ کام جو بڑے بڑے ضخیم ناول نہیں کرسکتے وہ اس ناول نے کر دکھائے ہیں. بلاشبہ یہ بھی عظیم ترین ناولوں میں سے ایک ہے اور اسے بھی زندگی میں کم از کم ایک بار ضرور پڑھنا چاہیے.

12. The 5 Levels Of Leadership : Proven Steps To Maximize Your Potential
Book by John C. Maxwell
نئے سال 2024 میں اس کتاب کا مطالعہ ضرور کریں یہ آپ کو سمجھنے میں مدد دے گی کہ آپ اس وقت کہاں کھڑے ہیں اور اصل میں آپ کو کہاں کھڑے ہونا چاہیے تھا.

توقیر بُھملہ ٣٠ دسمبر ٢٠٢٣
#toqeerbhumla
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/3835971799966658