پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

وہ قیامت سے تو پہلے نہیں ملنے والا کس لیے پھر دل …

وہ قیامت سے تو پہلے نہیں ملنے والا
کس لیے پھر دل بے تاب لیے پھرتے ہیں
…
فراغؔ روہوی کا یومِ ولادت
16؍اکتوبر 1956

محمد علی صدیقی، قلمی نام فراغؔ روہی۔ پیدائش 16؍اکتوبر 1956ء ضلع نوادہ، بہار میں ہوئی۔ سکونت کلکتہ میں ہے، غزلیں اور بچوں کے لئے نظمیں لکھی ہیں۔ کئی کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں۔ دس برس تک ماہنامہ ”کلید ِ خزانہ“ کی مجلس ادرات میں شامل رہے۔ کئی فلموں اور ٹیلی فلموں کے لئے گیت بھی لکھے۔
فراغ روہوی 13؍جولائی 2020ء کو کلکتہ، مغربی بنگال میں انتقال کر گئے۔
…..
فراغ روہوی کے یوم وفات پر منتخب کلام بطور
….
دن میں بھی حسرتِ مہتاب لیے پھرتے ہیں
ہائے کیا لوگ ہیں کیا خواب لیے پھرتے ہیں

ہم کہاں منظر شاداب لیے پھرتے ہیں
در بہ در دیدۂ خوں ناب لیے پھرتے ہیں

وہ قیامت سے تو پہلے نہیں ملنے والا
کس لیے پھر دل بے تاب لیے پھرتے ہیں

ہم سے تہذیب کا دامن نہیں چھوڑا جاتا
دشتِ وحشت میں بھی آداب لیے پھرتے ہیں

سلطنت ہاتھ سے جاتی رہی لیکن ہم لوگ
چند بخشے ہوئے القاب لیے پھرتے ہیں

ایک دن ہونا ہے مٹی کا نوالہ پھر بھی
جسم پر اطلس و کمخواب لیے پھرتے ہیں

ہم نوائی کہاں حاصل ہے کسی کی مجھ کو
ہم نواؤں کو تو احباب لیے پھرتے ہیں

کس لیے لوگ ہمیں سر پہ بٹھائیں گے فراغؔ
ہم کہاں کے پر سرخاب لیے پھرتے ہیں
……
دیکھا جو آئینہ تو مجھے سوچنا پڑا
خود سے نہ مل سکا تو مجھے سوچنا پڑا

اس کا جو خط ملا تو مجھے سوچنا پڑا
اپنا سا وہ لگا تو مجھے سوچنا پڑا

مجھ کو تھا یہ گماں کہ مجھی میں ہے اک انا
دیکھی تری انا تو مجھے سوچنا پڑا

دنیا سمجھ رہی تھی کہ ناراض مجھ سے ہے
لیکن وہ جب ملا تو مجھے سوچنا پڑا

سر کو چھپاؤں اپنے کہ پیروں کو ڈھانپ لوں
چھوٹی سی تھی ردا تو مجھے سوچنا پڑا

اک دن وہ میرے عیب گنانے لگا فراغؔ
جب خود ہی تھک گیا تو مجھے سوچنا پڑا
……
میں ایک بوند سمندر ہوا تو کیسے ہوا
یہ معجزہ مرے اندر ہوا تو کیسے ہوا

یہ بھید سب پہ اجاگر ہوا تو کیسے ہوا
کہ میرے دل میں ترا گھر ہوا تو کیسے ہوا

نہ چاند نے کیا روشن مجھے نہ سورج نے
تو میں جہاں میں منور ہوا تو کیسے ہوا

نہ آس پاس چمن ہے نہ گل بدن کوئی
ہمارا کمرہ معطر ہوا تو کیسے ہوا

ذرا سی بات پہ اک غم گسار کے آگے
میں اپنے آپے سے باہر ہوا تو کیسے ہوا

سلگتے صحرا میں طوفاں کا سامنا تھا مجھے
یہ معرکہ جو ہوا سر ہوا تو کیسے ہوا

وہ جنگ ہار کے مجھ سے یہ پوچھتا ہے کہ میں
بغیر تیغ مظفر ہوا تو کیسے ہوا

سنا ہے امن پرستوں کا وہ علاقہ ہے
وہیں شکار کبوتر ہوا تو کیسے ہوا
…..
انتخاب : اعجاز زیڈ ایچ

He will not meet before the Day of Judgment.
Why do the heart roam around with impatient?
…
Birthday of Faragh Rohvi
16 / October 1956

Mohammad Ali Siddiqui, the pen name Faragh Ruhi. Born on 16 / October 1956 in Nawada district, Bihar. Resankant is in Calcutta, written lyrics and poems for children. Several books have been revealed. Ten years Tak was present in the Majlis-e-Adraat of the monthly ′′ Kalid-e-Takshan He also wrote songs for several films
Farag Rohvi died on 13 / July 2020 in Calcutta, West Bengal.
…..
Selected poetry on the death anniversary of Faragh Rohvi
….
Even in the day, they roam around with the desire of the moon.
Oh, what kind of people they are, what dreams they roam around with

Where do we roam around with a beautiful scene?
They roam around with blood from door to door.

He will not meet before the Day of Judgment.
Why do the heart roam around with impatient?

We can't leave the civilization.
Even in the wilderness of horror, they roam around with etiquette

The kingdom went out of hand but we the people
Some forgiven titles go around with them

One day there will be a clay
They roam around with atlas and dreams on the body.

I don't know how to get someone's nawai
We carry the youths with friends

Why will people put us on their heads?
Where do we roam around
……
When I saw the mirror, I had to think
I had to think when I could not meet myself

I had to think when I got his letter
I had to think when he felt like mine

I thought that I had an ego
When I saw your ego, I had to think

The world was thinking that she is angry with me
But when he met I had to think

Hide my head or cover my feet
I had to think when I was small

One day he started counting my defects.
I had to think when I got tired of myself
……
How did I become a drop of sea?
How did this miracle happen inside me?

If this mystery was revealed to everyone, then how did it happen?
How did it happen if I got your house in my heart

Neither the moon nor the sun lit me
So how did I become a light in the world?

There is neither a garden nor a body around.
How did our room become darker?

A little bit of sorrow in front of living.
How I got out of my self

I was facing a storm in the burning desert
How did this battle happen when it happened?

After losing the battle, he asks me that I am
How did Muzaffar become without a sword?

I have heard that this is the area of peace followers
How did it happen if there was a pigeon hunting there
…..
Selection: Ejaz Z H

Translated